وزیراعظم کا دفتر
ایشین گیمز میں خواتین کے ٹریپ مقابلے میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم کی نیرو ڈھانڈا کو مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 6:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں ٹریپ مقابلے میں انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے پر نیرو ڈھانڈا کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ان کی غیر معمولی درست نشانہ بازی اور پراعتماد انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ تاریخی کامیابی مزید بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو نشانے بازی کو بطور کھیل اختیار کرنے اور اعلی ترین اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دے گی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر لکھا:
’’نیرو ڈھانڈا نے ہندوستان کو جشن منانے کا ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے!
ایشین گیمز میں ٹریپ کے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے پر انہیں مبارکباد۔
ان کی غیر معمولی درست نشانہ بازی اور پراعتماد انداز سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ یہ کامیابی مزید بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو نشانے بازی کا کھیل اپنانے اور اعلی ترین اعزازات حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی ترغیب دے گی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی‘‘
******
ش ح ۔ ض ر ۔ م ا
UR No-4311
(ریلیز آئی ڈی: 2316662)
وزیٹر کاؤنٹر : 11