وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منیشا کیر، نیرو اور آشیما اہلاوت کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 6:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منیشا کیر، نیرو اور آشیما اہلاوت کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی کارکردگی کو درست نشانے، بھرپور توجہ اور ٹیم ورک کا قابل ستائش مظاہرہ قرار دیا۔ جناب مودی نے پوری ٹیم کے لیے مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ہندوستان کے لیے مزید اعزاز حاصل کریں گی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا:
’’ایشیا ئی کھیلوں میں خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منیشا کیر، نیرو اور آشیما اہلاوت کو مبارکباد۔ یہ درست نشانے، بھرپور توجہ اور ٹیم ورک کا قابل ستائش مظاہرہ تھا۔ پوری ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے اور ہندوستان کے لیے مزید اعزاز حاصل کرے، یہی دعا ہے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
****
ش ح۔ ظ ا۔ خ م
U N-4314
(ریلیز آئی ڈی: 2316656)
وزیٹر کاؤنٹر : 18