امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے دہلی کے عوام  کے لئے سفر کو آسان بنانے والے 1941 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


امت شاہ نے 1635 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ بارہ پلا ایلیویٹیڈ روڈ فیز- 3 دہلی کے عوام کے نام وقف کیا

بارہ پلا ایلیویٹیڈ روڈ سے جنوبی دہلی کے  لئے سگنل فری رابطہ فراہم ہوگا، سفر آسان ہوگا، ٹریفک جام سے راحت ملے گی اور سفر کے  اوقات کی بچت ہوگی

امت شاہ نے مودی مل-ساوتری سنیما فلائی اوور اور لونی انڈر پاس کا بھی سنگ بنیاد رکھا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 6:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج دہلی میں رابطہ سہولت کو مضبوط بنانے اور دہلی کے عوام کے لیے سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے  ایک ہزار نو سو اکتالیس(1941 )کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے آج 1635 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ بارہ پلا ایلیویٹیڈ روڈ  فیز- 3 دہلی کے عوام کے نام وقف کیا۔

جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا- ’’دہلی کے رابطے کو مضبوط بنانے اور دہلی کے باشندوں کے لیے سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے آج ایک ہزار نو سو اکتالیس (1941 )کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 1635 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ بارہ پلا ایلیویٹیڈ روڈ  فیز- 3 آج دہلی کے باشندوں کے نام وقف کیا گیا۔ اس سے مشرقی اور جنوبی دہلی کے درمیان سگنل سے پاک رابطہ فراہم ہوگا، جس سے آمدورفت زیادہ آسان ہوگی، ٹریفک جام سے راحت ملے گی اور سفر کے وقت میں بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ مودی مل-ساوتری سنیما فلائی اوور اور لونی انڈر پاس کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔‘‘

*****

 ش ح – ظ الف – خ م

UR No. 4310


(ریلیز آئی ڈی: 2316639) وزیٹر کاؤنٹر : 14