بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے درمیان شماریاتی کاروباری رجسٹر کی ترقی اور اسے مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط


مفاہمت کی یادداشت سے’ ادیم رجسٹریشن‘ کے نظام سے متعلقہ معلومات کے اشتراک کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 1:33PM by PIB Delhi

شماریاتی کاروباری رجسٹر (ایس بی آر) کی ترقی اور اسے مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ اعداد و شمار کے اشتراک کا طریق کار ادارہ جاتی شکل دینے کے مقصد سے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر رجنیش اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر دلیپ سنگھ نے ایم ایس ایم ای کی وزارت اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے۔

مفاہمت کی یادداشت کے مقاصد:

- اس مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی وزارت اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے درمیان ایم ایس ایم ای محکمہ کے پاس دستیاب ’ادیم رجسٹریشن‘ کے یونٹ وار اعداد و شمار کو اے پی آئی کے ذریعے شیئر کرنے سے متعلق شرائط اور باہمی مفاہمت طے کی گئی ہے۔ دو طرفہ اے پی آئی قومی شماریاتی کاروباری رجسٹر (این ایس بی آر) کی تیاری کے لیے اعداد و شمار فراہم کرے گا۔

- مفاہمت کی یادداشت ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ’ادیم رجسٹریشن‘ نظام سے متعلقہ معلومات شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم کرے گی۔ یہ معلومات شماریاتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کاروباری معلومات کے دائرہ کار، باہمی مطابقت اور قابل اعتماد ہونے میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگی۔

شماریاتی کاروباری رجسٹر (ایس بی آر): ایک جائزہ

  • شماریاتی کاروباری رجسٹر (ایس بی آر) ایک متعین جغرافیائی حدود میں معاشی سرگرمیوں سے وابستہ رجسٹرڈ شماریاتی اکائیوں کا مرکزی اور باقاعدگی سے تازہ کیا جانے والا ڈیٹا بیس ہے۔ اس میں کاروبار، کاروباری ادارے، اسٹیبلشمنٹس اور دیگر متعلقہ معاشی اکائیوں کے ساتھ ساتھ معاشی اکائیوں کی اہم خصوصیات اور مختلف اکائیوں کے درمیان تعلقات کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے۔
  • ایس بی آرمعاشی شماریات کے نظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ معاشی سروے کے لیے ہدف آبادی کی شناخت، سروے کے نمونے کے انتخاب میں معاونت، کاروباری آبادی سے متعلق شماریات کی تیاری، کاروباری آبادی سے متعلق معلومات کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک فراہم کرنے اور مختلف اعداد و شمار کے ذرائع کے درمیان انضمام اور مطابقت کو یقینی بنانے کے ذریعے کاروباری معلومات کے دائرہ کار، باہمی مطابقت اور قابل اعتماد ہونے میں بہتری لاتا ہے۔

*****

 ش ح – ظ الف – خ م

UR No. 4288


(ریلیز آئی ڈی: 2316477) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil