پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اینرجی ویک 2027 نے کولکاتہ میں عوالمی توانائی مکالمی کے لیے ماحول بنایا

مرکزی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس جناب ہردیپ سنگھ پوری اور مغربی بنگال کے معزز وزیر اعلیٰ جناب شبھندو ادھیکاری نے باضابطہ طور پر کولکاتہ کو 'انڈیا انرجی ویک 2027' کے میزبان شہر کے طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا

کولکاتہ انڈیا اینرجی ویک 2027 کی میزبانی کرے گا

آئی ای ڈبلیو 2027 کا موضوع: ’’جدت طرازی کو فروغ دینا، توانائی کو محفوظ بنانا، مستقبل کو سنوارنا‘‘

پچھتر ہزار(75000) سے زائد توانائی ماہرین اور 700 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے

انڈیا انرجی ویک (2027)28 سے 31 جنوری 2027 تک نیو ٹاؤن کنونشن سینٹر، کولکاتہ، بھارت میں منعقد ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 8:11PM by PIB Delhi


عالمی توانائی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے کے درمیان بھارت میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر، وہ ٹیکنالوجیز، شراکت داریاں اور تزویراتی انتخابات جو توانائی کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں، 'انڈیا انرجی ویک' کے مرکزِ توجہ ہوں گے۔

’’جدت طرازی کو فروغ دینا، توانائی کو محفوظ بنانا، مستقبل کو سنوارنا‘‘ کے مرکزی خیال کے تحت، 28 سے 31 جنوری 2027 تک کولکاتہ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا 'انڈیا انرجی ویک' کا یہ پانچواں ایڈیشن سال کے پہلے بڑے عالمی توانائی کنکلیو کے طور پر کام کرے گا۔ یہ تقریب عالمی توانائی کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور پائیداری کو فروغ دینے کے راستے تلاش کرنے کے لیے دنیا بھر سے پالیسی سازوں، توانائی کے رہنماؤں، ٹیکنالوجی کے موجدوں، سرمایہ کاروں اور صنعت کے فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی۔

وزارتِ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی سرپرستی میں منعقد ہونے والا 'انڈیا انرجی ویک'، 2023 میں بنگلورو میں اپنے آغاز کے بعد سے تیزی سے پروان چڑھا ہے، جس کے دائرہ کار، بین الاقوامی شرکت اور زیرِ بحث آنے والے مسائل کی وسعت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 2026 میں گوا میں منعقدہ چوتھے ایڈیشن میں، اس تقریب نے 75,000 سے زائد توانائی کے ماہرین، 700 سے زائد نمائش کنندہ کمپنیوں، 120 سے زائد ممالک کے شرکاء اور 6,500 سے زائد کانفرنس مندوبین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، جو عالمی توانائی کانفرنسوں کے درمیان اس کے ممتاز اور اعلیٰ مقام کی عکاسی کرتا ہے۔

'انڈیا انرجی ویک' کا ارتقاء عالمی توانائی کے نظام میں بھارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ ساتھ ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی معیشت کے طور پر، بھارت میں توانائی کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ یہ ملک صاف ستھرے توانائی کے نظام کی جانب منتقلی کے ساتھ ساتھ توانائی کی سلامتی اور استطاعت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس لیے، توانائی کے حوالے سے بھارت کے فیصلے اس کی سرحدوں سے کہیں آگے تک اثرات مرتب کرتے ہیں، جو اس ملک کو عالمی توانائی کے مباحثے کا مرکز بناتے ہیں۔

انڈیا انرجی ویک اسی پس منظر کو آگے بڑھائے گا، جس میں ایسی ٹیکنالوجیز، جدت طرازیوں اور شراکت داریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو دنیا، بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے لیے توانائی کی سکیورٹی، سستی فراہمی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ تقریب ہائیڈرو کاربن اور توانائی کی وسیع تر ویلیو چین سے وابستہ تمام فریقین کو ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کرے گی تا کہ وہ جدت طرازی کو وسعت دینے، توانائی کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو تیز کرنے کے مواقع تلاش کر سکیں۔

توانائی کی سکیورٹی، سستی فراہمی، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور پائیداری کے بڑھتے ہوئے باہمی ملاپ کے پیشِ نظر، انڈیا انرجی ویک اس شعبے کو درپیش چیلنجوں کے عملی حل تلاش کرنے کے لیے عالمی کوششوں کو مہمیز دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس نمائش اور کانفرنس کے پروگراموں میں تیل و گیس، ایل این جی، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکلز، ہائیڈروجن، بائیو فیول، ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں ہونے والی ترقی کی نمائش کی جائے گی۔

کولکاتہ: انڈیا اینرجی ویک کا ایک نیا باب

کولکاتہ منتقلی کے اس فیصلے سے 'انڈیا انرجی ویک' پہلی مرتبہ مشرقی بھارت میں منعقد ہو رہا ہے، جو خطے کے کاروباری اداروں، اداروں اور توانائی کے فریقین کو بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ جڑنے اور توانائی پر عالمی مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے ایک نیا جغرافیائی رخ عطا کرے گا۔

توقع ہے کہ یہ پانچواں ایڈیشن توانائی کے شعبے کے فیصلہ سازوں کے ساتھ ساتھ، 75,000 سے زائد توانائی کے ماہرین اور 700 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔ یہ نمائش اور کانفرنس کے پروگرام ٹیکنالوجیز کی نمائش کرنے، شراکت داریاں قائم کرنے، اور توانائی کے شعبے کو تشکیل دینے والے تزویراتی مواقع اور چیلنجوں کو تلاش کرنے کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔

انڈیا انرجی ویک کے دائرہ کار کے ساتھ ساتھ اس کا بین الاقوامی کردار بھی وسیع ہوا ہے۔ پچھلے ایڈیشنز میں دنیا کی بڑی توانائی پیدا کرنے والی اور استعمال کرنے والی معیشتوں کے سینئر سرکاری رہنماؤں اور توانائی کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔ 'انڈیا انرجی ویک 2026'  میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا، نیدرلینڈز، عمان، برونائی، میانمار اور تنزانیہ سمیت دیگر ممالک کے 17 وزراء اور نائب وزراء نے شرکت کی، جبکہ انٹرنیشنل انرجی فورم، بمسٹیک اور یوریشین اکنامک یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس میں حصہ لیا۔

ان کی شرکت توانائی سے متعلق مباحثوں کے بڑھتے ہوئے باہمی ملاپ کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ تمام ممالک اور کمپنیاں توانائی کی سیکیورٹی، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، صاف توانائی کی جانب منتقلی اور بدلتے ہوئے عالمی توانائی کے منظر نامے سے جڑے سوالات پر مل کر حکمتِ عملی طے کر رہی ہیں۔

انڈیا اینرجی ویک کے بارے میں

انڈیا انرجی ویک ملک کا ایک فلیگ شپ عالمی توانائی پلیٹ فارم ہے، جو ایک محفوظ، پائیدار اور سستے داموں دستیاب توانائی کے مستقبل کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے حکومتی رہنماؤں، صنعتی حکام اور موجدوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے طور پر، انڈیا انرجی ویک عالمی توانائی کے منظر نامے کو تشکیل دینے والی سرمایہ کاری، پالیسی ہم آہنگی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے 'انڈیا انرجی ویک 2027' کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین پٹرولیم انڈسٹری (ایف آئی پی آئی) کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جبکہ انفارما مارکیٹس اس کے کانفرنس آرگنائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انڈیا انرجی ویک  2027 ’جدت طرازی کو فروغ دینا، توانائی کو محفوظ بنانا، مستقبل کو سنوارنا‘ کے مرکزی خیال  کے تحت، 28 سے 31 جنوری 2027 تک نیو ٹاؤن کنونشن سینٹر، کولکاتہ میں منعقد ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے https://www.indiaenergyweek.com/ پر جائیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3081


(ریلیز آئی ڈی: 2316323) وزیٹر کاؤنٹر : 8