وزیراعظم کا دفتر
ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر وزیرِ اعظم کی جانب سے وِتھیا رام راج کو مبارک باد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 9:19PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر وِتھیا رام راج کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے آج کہا کہ یہ واقعی ایک شاندار دوڑ تھی۔ جناب مودی نے وِتھیا کو مبارک باد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو مسلسل چھوتی رہیں۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
’’وِتھیا رام راج کی واقعی شاندار دوڑ! انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ وِتھیا کو مبارک باد۔ وہ آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو مسلسل چھوتی رہیں: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4267
(ریلیز آئی ڈی: 2316316)
وزیٹر کاؤنٹر : 6