ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے ساؤتھ کوسٹ ریلوے کے تحت وجے واڑہ کے راستے مچیلی پٹنم اور کرنول سٹی کے درمیان ہفتے میں تین دن چلنے والی نئی ٹرین کی منظوری دی


نئی ٹرین سے آندھرا پردیش کے گڈیواڈا، ونوکونڈا، نندیال اور دیگر اہم اسٹیشنوں کے لیے براہ راست ریل رابطہ فراہم ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 5:33PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے بھارتی ریلوے نے ساؤتھ کوسٹ ریلوے کے تحت وجے واڑہ کے راستے مچیلی پٹنم اور کرنول سٹی کے درمیان ہفتے میں تین دن چلنے والی نئی ٹرین سروس کی منظوری دی ہے۔ اس سے آندھرا پردیش کے ساحلی اور وسطی علاقوں کے درمیان ریل رابطے کا ایک اضافی متبادل فراہم ہوگا۔

منظور شدہ مچیلی پٹنم-کرنول سٹی ایکسپریس 499 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ یہ ٹرین مچیلی پٹنم سے 16:55 بجے روانہ ہوکر اگلے روز 05:45 بجے کرنول سٹی پہنچے گی۔ واپسی کی سمت کرنول سٹی-مچیلی پٹنم ایکسپریس کرنول سٹی سے 09:30 بجے روانہ ہوکر اسی روز 21:35 بجے مچیلی پٹنم پہنچے گی۔

مچیلی پٹنم-کرنول سٹی ایکسپریس پیر، بدھ اور ہفتہ کو چلائی جائے گی، جبکہ کرنول سٹی-مچیلی پٹنم ایکسپریس منگل، جمعرات اور اتوار کو چلائی جائے گی۔

منسلک کیے جانے والے اہم اسٹیشن

نئی ٹرین درج ذیل اسٹیشنوں پر تجارتی بنیاد پر رکے گی:

  • گڈیواڈا

  • وجے واڑہ

  • نرسارا پیٹ

  • ونوکونڈا

  • دوناکونڈا

  • مارکاپور روڈ

  • کمبم

  • گڈی لور

  • دگوا میٹا

  • نندیال

  • بیتام چرلا

  • دھون

نئی ٹرین سروس آندھرا پردیش کے مسافروں کو سفر کا ایک اضافی متبادل فراہم کرے گی اور مچیلی پٹنم، وجے واڑہ اور کرنول سٹی کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنائے گی، جبکہ راستے میں آنے والے کئی قصبوں اور شہروں تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔

 

************

ش ح۔ا ک۔ ج ا

 (U: 4238)       


(ریلیز آئی ڈی: 2316146) وزیٹر کاؤنٹر : 12