سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
فاس ٹیگ کے سالانہ پاس نے ایک کروڑ کا سنگِ میل عبور کر لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 5:27PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کے صارفین میں مضبوط پذیرائی کی عکاسی کرتے ہوئے ’فاس ٹیگ سالانہ پاس‘ نے 15 اگست 2025 کو آغاز کے بعد ایک کروڑ پاس جاری ہونے کی اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ سنگ میل نجی گاڑیوں کے مالکان میں سالانہ پاس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے، جو قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر سفر کو آسان اور کفایتی بنانے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر تقریباً 1150 فیس پلازوں پر قابل اطلاق سالانہ پاس کے ذریعے بار بار فاس ٹیگ ری چارج کرنے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔ ایک مرتبہ 3,075 روپے کی فیس ادا کرنے پر یہ پاس ایک سال یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ تک کارآمد رہتا ہے۔ یہ پاس درست فاس ٹیگ رکھنے والی تمام غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے قابل اطلاق ہے۔ ایک مرتبہ فیس کی ادائیگی راج مارگ یاترا ایپ کے ذریعے کرنے کے بعد سالانہ پاس گاڑی سے منسلک موجودہ فاس ٹیگ پر فعال ہوجاتا ہے۔
فاس ٹیگ سالانہ پاس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر آسان اور کفایتی سفر کو فروغ دینے میں اس کی افادیت مزید اجاگر ہوتی ہے۔
*****
( ش ح ۔ م ح ۔ ع د )
U.No. 4235
(ریلیز آئی ڈی: 2316131)
وزیٹر کاؤنٹر : 9