امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے  امور کےمحکمہ نے ’’سوچھتا ہی سیوا( ایس ایچ ایس) 2026‘‘ اور خصوصی مہم 6 منائی


صفائی ستھرائی، شرم دان اور شہریوں کی شرکت پر خصوصی توجہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 1:50PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کامحکمہ، حکومت ہند، ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ اور ’’خصوصی مہم 6‘‘ میں سرگرم طور پر حصہ لے رہا ہے۔ اس کے تحت محکمہ اپنے دفاتر اور اس سے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں میں صفائی ستھرائی، بیداری اور ادارہ جاتی اقدامات کی وسیع ترسلسلہ وار سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ کا 10واں ایڈیشن 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک منایا جا رہا ہے۔ اسے وزارت برائے ہاؤسنگ و شہری امور اور محکمہ پینے کے پانی و صفائی ستھرائی نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ یہ مہم ’’صفائی میں شراکت داری؛ سوچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت چلائی جا رہی ہے، جس میں ’’حکومت کا مکمل تعاون‘‘ اور ’’پورے سماج کی شمولیت‘‘ کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 میں پانچ اہم ستونوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے:

  1. صفائی کے لیے مقررہ مقامات (سی ٹی یوز) میں تبدیلی: دشوار گزار، تاریک اور نظر انداز کیے گئے مقامات کی صفائی اور انہیں بہتر بنانا۔
  2. سوچھ پاٹھ شالہ – صفائی کے لیے نوجوان: طلبہ اور نوجوانوں کو ’سوچھتا گیان یاترا‘ کے ذریعے ٹھوس کچرے کے انتظام کی سہولیات کے مطالعاتی دوروں میں شامل کرنا اور ’سوچھتا ایوم جل سنچئے سمواد‘ کے ذریعے صفائی ستھرائی، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور آبی انتظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
  3. صفائی مترا سرکشا ایوم سمان شِوِر: ایک ہی جگہ پر مختلف سہولیات فراہم کرنے والے ان کیمپوں کے ذریعے صحت کی جانچ، ذاتی حفاظتی سازوسامان اور حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں گے، نیز مستحق افراد کو مرکزی اور ریاستی فلاحی اسکیموں سے جوڑا جائے گا۔ صفائی مترا، سوچھاگرہی اور صفائی کارکنوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
  4. صفائی کے لیے جن بھاگیداری : شہریوں کی شرکت اور ٹھوس کچرے کے انتظام کے ضوابط، 2026 اور ماخذ پر کچرے کی چار طرح کی علیحدگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، نیز کچرے سے کھاد بنانے، آر آر آر ری سائیکلرز میٹ، صفائی کے لیے کھیل، سوچھ پرو، ہرت پرو – صاف اور سرسبز تقریبات اور ایک پیڑ ماں کے نام جیسی سرگرمیوں کا انعقاد۔
  5. سوچھتا سے سمردھی: گردشی معیشت، کچرے سے دولت اور کچرے سے فن پارے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا۔

خصوصی مہم 6

اس کے علاوہ، خصوصی مہم 6 بھی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک منائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا انعقاد محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو مستقل طور پر نافذ کرنے اور زیر التوا امور کو کم سے کم کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے۔ تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2026 سے شروع ہو چکا ہے، جبکہ عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔

خصوصی مہم 6 کے دوران صارفین کے امور کے محکمہ کی توجہ ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی ذرائع اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصول ہونے والے زیر التوا حوالہ جات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ زیر التوا عوامی شکایات اور اپیلوں کے جائزے پر مرکوز ہے۔ محکمہ صفائی ستھرائی کی مہم کے لیے مقامات کے انتخاب، غیر ضروری اشیاء اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ اور جگہ کے بہتر انتظام اور ماحولیات، جنگلات  اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کی ہدایات کے مطابق ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات بھی کر رہا ہے۔

یہ سرگرمیاں صارفین  کے امور کے محکمہ اور ملک بھر میں اس کے ماتحت، منسلک اور خود مختار دفاتر کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں۔

تیاری کی سرگرمیوں کے تحت 8 ستمبر 2026 کو  ایڈوائزر (لاگت) کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ اور خصوصی مہم 6 کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ماتحت، منسلک اور خود مختار دفاتر کے نوڈل افسران نے اجلاس میں شرکت کی اور ان مہمات میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

محکمہ امور صارفین کے ساتھ ساتھ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس(این ٹی ایچ) ، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرس فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) ، نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن  (این سی ڈی آر سی) اور تمام ریجنل ریفرنس  ایسٹنڈرز لیباریٹریز ( آر آر  ایس ایلس) بھی ان مہمات میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہیں تاکہ ان کا موثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

صفائی ستھرائی کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے مختلف دفاتر میں صفائی کا حلف دلایا گیا ہے۔ افسران اور عملہ بھی ان مہمات کے تحت شرم دان کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2026 (سوچھ بھارت دیوس) کے موقع پر ملک گیر شرم دان کے ساتھ ہوگا۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کی وراثت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو طرز زندگی بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

 

*****

 

 

ش ح۔ ض ر ۔ش ت

U.No.4213


(ریلیز آئی ڈی: 2315955) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil