وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی مسلح افواج کا دستہ مشترکہ فوجی مشق ’ کے اے زیڈ آئی این ڈی-2026‘میں شرکت کے لیے روانہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 12:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسلح افواج کا 60 ؍رکنی دستہ آج قزاقستان کے اوسکیمین کے لیے روانہ ہوا، جہاں وہ 28 ؍ستمبر سے 11 ؍اکتوبر 2026 تک ہونے والی ہند-قزاقستان مشترکہ فوجی مشق ’ کے اے زیڈ آئی این ڈی ‘ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کرے گا۔ ہندوستانی دستے میں بنیادی طور پر گڑھوال رائفلز کی ایک بٹالین کے اہلکار شامل ہیں، جبکہ فوج کے دیگر دستوں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار بھی اس کا حصہ ہیں۔ قزاقستان کی مسلح افواج بھی اسی تعداد پر مشتمل ایک دستے کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گی، جس میں زیادہ تر اس کی بری افواج کے اہلکار شامل ہوں گے۔

اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت نیم روایتی ماحول میں مشترکہ انسداد دہشت گردی کارروائیاں انجام دینے کے لیے دونوں افواج کی مشترکہ صلاحیت کو موثر بنانا ہے۔

کے اے زیڈ آئی این ڈی-2026 میں نیم شہری اور پہاڑی علاقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں مشترکہ منصوبہ بندی اور کارروائی، فضائی نقل و حرکت اور بغیر پائلٹ  کےفضائی نظام اور ڈرون مخالف صلاحیتوں کے مربوط استعمال پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ شریک دستے دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مشترکہ ردعمل، چھاپہ مار کارروائیوں، تلاش اور تباہی کی کارروائیوں، علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی لینے، ہیلی پیڈز اور لینڈنگ مقامات کو محفوظ بنانے اور خصوصی ہیلی بورن کارروائیوں سمیت مختلف سرگرمیوں کی مشترکہ تربیت حاصل کریں گے۔

مشق کے دوران مشترکہ کمانڈ پوسٹ اور انٹیلی جنس و نگرانی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ مربوط منصوبہ بندی اور کارروائی میں آسانی ہو۔ تربیتی سرگرمیوں کے اختتام پر ایک جامع توثیقی مشق ہوگی، جس میں دونوں دستے فرضی دہشت گردانہ خطرے کے خلاف پہلے سے مشق کی گئی حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار کو مشترکہ طور پر بروئے کار لائیں گے۔

مشق ’کے اے زیڈ این ڈی-2026‘ دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کے آپریشنل تجربات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ روابط، باہمی اعتماد اور دوستانہ جذبے کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق ہندوستان اور قزاقستان کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ علاقائی امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو مزید تقویت دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/editedDSC03421WITHOUTTITLE.jpg_20260928123016_c98dd8.jpeg

*****

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.4210


(ریلیز آئی ڈی: 2315917) وزیٹر کاؤنٹر : 7