وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحری جہاز سہیادری اور کولیش نے اے ڈی ایم ایم پلس کی بحری سلامتی سے متعلق مشترکہ تعاون کی سرگرمی میں شرکت مکمل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 5:52PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے فرنٹ لائن اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس سہیادری اور میزائل بردار کارویٹ آئی این ایس کولیش نے فلپائن کے سبیک بے میں بحری سلامتی سے متعلق اے ڈی ایم ایم پلس ماہرین کے ورکنگ گروپ کی 23ویں مشترکہ تعاون کی سرگرمی میں اپنی شرکت مکمل کرلی۔ اس سرگرمی کی اختتامی تقریب 25 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی۔

یہ سرگرمی 21 ستمبر 2026 کو نیول آپریٹنگ بیس سبیک میں افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوئی، جس کی میزبانی فلپائن کی بحریہ نے کی اور جاپان نے شریک صدارت کی۔ بندرگاہی مرحلے کے دوران امن و سلامتی، آسیان بحری افواج کے سربراہان کی میٹنگ اور بحری تعامل سے متعلق رہنما اصول، اعلیٰ سطحی بحری عملے کی قیادت اور سمندری ماحول کے تحفظ جیسے موضوعات پر ماہرین کے درمیان تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے، بین الاقوامی دن اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

22 ستمبر 2026 کو بھارتی بحریہ کے اہلکاروں نے عملی سرگرمیوں میں باہمی ہم آہنگی اور ایک فرضی عملی مشق میں حصہ لیا، جس کے بعد سمندری مرحلے کی سرگرمیوں میں باہمی تال میل کے لیے روانگی سے قبل کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر زمبالی کے شیفرڈز آف دی ہِل سینٹر میں کمیونٹی سے رابطے کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

سمندری مرحلے میں تلاش اور بچاؤ، بحری نقشہ سازی، حادثات سے متاثرہ افراد کی طبی منتقلی، ڈیک پر طیارے اتارنے کی اہلیت کی جانچ اور سمندر میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کی مدد جیسی مربوط سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں نے سمندر میں عملی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے قیمتی مواقع فراہم کیے۔

بحری سلامتی سے متعلق ماہرین کے ورکنگ گروپ کی مشترکہ تعاون کی سرگرمی کا کامیاب انعقاد بحری تعاون کو مضبوط بنانے میں پیشہ ورانہ روابط اور عملی کثیر ملکی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہندوستان کی شرکت نے ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ اور مہاساگر کے تصور کے عین مطابق علاقائی شراکت داری کے تئیں اس کے عزم کی تجدید کی۔ مہاساگر سے مراد علاقوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیش رفت ہے۔

******

ش ح۔ ش آ۔ م ر

U-NO. 4186


(ریلیز آئی ڈی: 2315649) وزیٹر کاؤنٹر : 7