وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

للت کلا اکیڈمی کی جانب سے 65ویں فنون لطیفہ کی قومی نمائش میں 20 للت کلا اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 7:03PM by PIB Delhi

للت کلا اکیڈمی (نیشنل اکیڈمی آف آرٹ) کی جانب سے 65ویںفنون لطیفہ کی قومی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جوبھارتمیں عصری بصری فنون کی سب سے باوقار سالانہ نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ نمائش فنکاروں کو اپنے تخلیقی کاموں کی نمائش کرنے اور شائقین کو ملک کے متنوع اور ارتقا پذیر بصری فنون سے روشناس ہونے کا ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

پینسٹھویں فنون لطیفہ کی قومی نمائش کو پورےبھارت کے فنکاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔ اکیڈمی کو 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 2,495 فنکاروں کی جانب سے 6,175 فن پارے موصول ہوئے۔ انتخاب کے ایک سخت عمل کے بعد، پہلے مرحلے کی جیوری نے نمائش میں پیش کیے جانے کے لیے 270 فن پاروں کا انتخاب کیا۔

منتخب شدہ فن پارے فنکارانہ طریقوں، مواد اور تکنیکوں کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں مصوری، مجسمہ سازی، پرنٹ میکنگ، ڈرائنگ اور مکسڈ میڈیا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ نمائش عصریبھارتیہ فنکارانہ اظہار کی وسعت اور نئے مواد، خیالات اور ہیئتوں کے ساتھ فنکاروں کی مسلسل وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔

ایوارڈ یافتہ فن پاروں کے انتخاب کے لیے تشکیل دی گئی دوسرے مرحلے کی جیوری نےللت کلا اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 20 فنکاروں کے 20 فن پاروں کا انتخاب کیا۔

پینسٹھویں فنون لطیفہ کی قومی نمائش کے ایوارڈ یافتگان

S. No.

Artist

Awarded Artwork

Medium

Category

1

Chandra Shekhar Sain

My Entire World - I

Terracotta

Sculpture

2

Gopal Chandra Naskar

The Tune of The Srimad Bhagavad Gita

Acrylic on Canvas

Painting

3

Kishor Kumar Narkhadiwala

Paryavaran

Oil on Canvas

Painting

4

Mrinal Dey

Hopeless Settlement

Acrylic on Canvas

Painting

5

Nidhi Chopra

Tangible Dreams

Ceramic

Sculpture

6

Nimai Singh Sarungbam

Mudra - I

Teak Wood

Sculpture

7

Pankaj Kumar Sharma

Haloed Traveler - II

Panel Works

Drawing

8

Pooja Rajpoot

Prakriti Shoshan

White Marble

Sculpture

9

Praveen Kumar

Where The Walls Remember

Mix Medium

Painting

10

Pritam Madhukar Deuskar

Of Time and The City

Etching

Printmaking

11

Rajendra Prasad

Sujata With Buddha

Water Color (Wash)

Painting

12

Ramesh Vithal Thorat

Untitled - II

Oil on Canvas

Painting

13

Raviram Ramakrishnan

Fisherwoman

Copper, Oxidised, Welded

Sculpture

14

Sanjay Kumar

When Memories Come Back - 7

Mix Media

Painting

15

Sanjay Kumar Sahani

Youth

Oil on Canvas

Painting

16

Sanjib Kumar Gogoi

Aakar Nirankar - II

Acrylic & Oil on Canvas

Painting

17

Santa Deb

Attraction of Simplicity

Ceramic

Sculpture

18

Siddharth Shahjirao Shingade

Trees

Mix Media

Painting

19

Usharanjan Mandal

Wheel of A Crowded City

Mix Media

Any Other Medium

20

Vijendra Sharma

Life 2025

Oil on Canvas

Painting

للت کلا اکیڈمی کی جانب سے 65ویںفنون لطیفہ کی قومی نمائش میں 20 للت کلا اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان

للت کلا اکیڈمی (نیشنل اکیڈمی آف آرٹ) کی جانب سے 65ویںفنون لطیفہ کی قومی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جوبھارتمیں عصری بصری فنون کی سب سے باوقار سالانہ نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ نمائش فنکاروں کو اپنے تخلیقی کاموں کی نمائش کرنے اور شائقین کو ملک کے متنوع اور ارتقا پذیر بصری فنون سے روشناس ہونے کا ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

پینسٹھویں فنون لطیفہ کی قومی نمائش کو پورےبھارت کے فنکاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔ اکیڈمی کو 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 2,495 فنکاروں کی جانب سے 6,175 فن پارے موصول ہوئے۔ انتخاب کے ایک سخت عمل کے بعد، پہلے مرحلے کی جیوری نے نمائش میں پیش کیے جانے کے لیے 270 فن پاروں کا انتخاب کیا۔

منتخب شدہ فن پارے فنکارانہ طریقوں، مواد اور تکنیکوں کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں مصوری، مجسمہ سازی، پرنٹ میکنگ، ڈرائنگ اور مکسڈ میڈیا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ نمائش عصریبھارتیہ فنکارانہ اظہار کی وسعت اور نئے مواد، خیالات اور ہیئتوں کے ساتھ فنکاروں کی مسلسل وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔

ایوارڈ یافتہ فن پاروں کے انتخاب کے لیے تشکیل دی گئی دوسرے مرحلے کی جیوری نےللت کلا اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 20 فنکاروں کے 20 فن پاروں کا انتخاب کیا۔

پینسٹھویں فنون لطیفہ کی قومی نمائش کے ایوارڈ یافتگان

فنون لطیفہ کی 65ویں قومی نمائش نہ صرف فنکارانہ شناخت کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ یہ بھارت کی تخلیقی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ فنکاروں، شائقین، فن پاروں کے جمع کنندگان (کلیکٹرز) اور اداروں کو یکجا کر کے، یہ نمائش فنکاروں کے لیے زیادہ نمائش اور پیشہ ورانہ مواقع پیدا کرتی ہے۔ فن پاروں کی نمائش اور فروخت فنکاروں کو براہِ راست معاشی فوائد حاصل کرنے کے قابل بھی بناتی ہے، جس سے ان کے فنکارانہ کام کو تقویت ملتی ہے اور بصری فنون کے لیے ایک زیادہ پائیدار ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔

یہ نمائش للت کلا اکیڈمی کے اس مسلسل عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد مستند اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا، تجرباتی کام کو فروغ دینا اور متنوع فنکارانہ آوازوں کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے فنکاروں کی شرکت فن کی قومی نمائش کی منفرد قومی حیثیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

للت کلا اکیڈمی تمام ایوارڈ یافتگان اور شریک فنکاروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور فنون لطیفہ کی 65ویں قومی نمائش کے لیے فن پاروں کے انتخاب میں جیوری (جیوریز) کے گراں قدر تعاون کا اعتراف کرتی ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4188

(ریلیز آئی ڈی: 2315638) وزیٹر کاؤنٹر : 5