وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے پول والٹ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بارانیکا ایلنگوون کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 9:12PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج بارانیکا ایلنگوون کو ایشیائی کھیلوں میں اپنی پہلی ہی شرکت میں خواتین کے پول والٹ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور اسے بھارت کے لیے ایک خصوصی جست اور قابلِ تقلید تمغہ قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ایک قابلِ فخر کامیابی ہے، جو مزید بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کو اپنانے کی ترغیب دے گی۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی تحریر میں کہا:

’’بھارت کے لیے ایک خصوصی جست اور قابلِ تقلید تمغہ!

ایشیائی کھیلوں میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں خواتین کے پول والٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر بارانیکا ایلنگوون کو مبارک باد۔ یہ ایک قابلِ فخر کامیابی ہے، جو مزید بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کو اپنانے کی ترغیب دے گی: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4145


(ریلیز آئی ڈی: 2315277) وزیٹر کاؤنٹر : 3