ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں خواتین کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ، 14 نوجوان خواتین ہنرمندی کےمختلف شعبوں میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کر رہی ہیں
کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس سے لے کر بصری مرچنڈائزنگ، مہمان نوازی، بیوٹی اور بیکری تک، خواتین امیدواروں نے بھارت کے ابھرتے ہوئے ہنر کے منظرنامے کی نمائندگی کی
ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں ٹیم انڈیا کے 70 رکنی امیدوار دستے میں خواتین کی تعداد پانچویں حصے سے زیادہ ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 5:38PM by PIB Delhi
ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 کے عالمی پلیٹ فارم پر مختلف نوعیت کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں میں ہندوستانی خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت نمایاں ہو رہی ہے۔ ورلڈ اسکلز میں 14 نوجوان خواتین مختلف نوعیت کے ہنرمندی کے شعبوں میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
یہ خواتین ہندوستان کے 70 رکنی دستے کا حصہ ہیں، جو 22 سے 27 ستمبر 2026 تک شنگھائی میں منعقد ہونے والے 48ویں ورلڈ اسکلز مقابلے میں 63 مختلف ہنرمندی کے شعبوں میں حصہ لے رہا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خواتین مقابلہ کنندگان تکنیکی، خصوصی، تخلیقی اور خدمات سے متعلق مختلف شعبوں میں بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان شعبوں میں کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور فریٹ فارورڈنگ، بصری مرچنڈائزنگ، فیشن ٹیکنالوجی، ریٹیل سیلز، ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر، ہوٹل ریسپشن، ریسٹورنٹ سروس، کوکنگ، پینٹنگ اینڈ ڈیکوریٹنگ، ہیئر ڈریسنگ، بیوٹی تھراپی، بیکری، پیسٹری اور کنفیکشنری شامل ہیں۔
اس وسیع شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوعمر خواتین کے لیے پیشہ ورانہ انتخاب کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور وہ روایتی کیریئر کے راستوں سے آگے بڑھ کر مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہیں۔
ورلڈ اسکلز انڈیا کی آفیشل ڈیلیگیٹ اور وزارتِ ہنرمندی کی ترقی و کاروباری صلاحیت کی سینئر اقتصادی مشیر محترمہ منیشا سین شرما نے کہا: ’’ورلڈ اسکلز شنگھائی میں ان نوجوان خواتین کی شرکت ہندوستان کے ہنرمندی کے شعبے میں ایک حوصلہ افزا تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ خواتین شرکا کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور ویژول مرچنڈائزنگ سے لے کر ہاسپیٹیلٹی، بیوٹی اور اسپیشل کرافٹس تک مختلف نوعیت کی مہارتوں میں مقابلہ کر رہی ہیں، جو مختلف شعبوں کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک سادہ لیکن طاقتور پیغام کو تقویت دیتا ہے کہ ہنرمندی کی کوئی جنس نہیں ہوتی۔ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان خواتین کو اپنی قابلیت اور خواہشات کی بنیاد پر کیریئر کا انتخاب کرنے اور عالمی معیار کی اعلی ترین سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے مواقع، تربیت اور اعتماد فراہم کیا جائے۔‘‘
شرکاء میں کیمیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی میں سمپدا ڈیسائی، لاجسٹکس اور فریٹ فارورڈنگ میں مہرالنسا بیگم، بصری مرچنڈائزنگ میں انوجا اجے ویرے، فیشن ٹیکنالوجی میں ودھی نیرَو کمار سُتھار، ریٹیل سیلز میں سانیہ جوشی، ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر میں وشنوپریا سنیل، ہوٹل ریسپشن میں رشمیت کور ہنسپال، ریسٹورنٹ سروس میں جھانسی رانی راؤت، کوکنگ میں تنوشری میگیش، پینٹنگ اینڈ ڈیکوریٹنگ میں مسکان، ہیئر ڈریسنگ میں جُوئی سنتوش سپکے، بیوٹی تھراپی میں ٹی. صابر سُتار، بیکری میں اسمرتی نمبیار، اور پیسٹری و کنفیکشنری میں کرشنانجلی ساہو شامل ہیں۔
ان کی شرکت بھارت کے ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کے وسیع ہوتے دائرے کی عکاسی کرتی ہے، جہاں نوجوان خواتین تیزی سے تکنیکی، تخلیقی، صحت، لاجسٹکس، مہمان نوازی اور خدمات کے شعبوں میں کیریئر کے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔
ورلڈ اسکلز کے ذریعے مقابلہ کرنے والے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا بین الاقوامی معیار کے مطابق جائزہ لینے اور دنیا بھر کے بہترین نوجوان ہنرمند پیشہ ور افراد کے ساتھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ عالمی مقابلے سے قبل ٹیم انڈیا کی خواتین مقابلہ کنندگان نے بھرپور تربیت اور تیاری کی ہے، جس کے ذریعے انہوں نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سخت بین الاقوامی معیار کے تحت کارکردگی دکھانے کی صلاحیت کو بھی نکھارا ہے۔
وزارتِ ہنرمندی کی ترقی و کاروباری صلاحیت خواتین کی پیشہ ورانہ تعلیم، اپرنٹس شپ اور صنعت سے منسلک تربیتی پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ پیشہ ورانہ انتخاب کے وسیع مواقع اور پائیدار روزگار کے راستوں کی حمایت بھی کر رہی ہے۔
شنگھائی میں مقابلے جاری رہنے کے ساتھ، یہ نوجوان خواتین ایسی نسل کی نمائندگی کر رہی ہیں جو ہنر، ٹیکنالوجی، دستکاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے کیریئر بنانے کے حوالے سے پہلے سے زیادہ پُراعتماد ہے۔

سمپدا دیسائی

مہرالنساء بیگم

انوجا اجے ورے

ودھی نیروکمار سُتھار

سانیہ جوشی

وشنو پریا سنیل

رشمیت کور ہنسپال

جھانسی رانی راؤت

تھنوشری مگیش

مسکان

جوئی سنتوش سپکے

ٹی صابر ستار

اسمرتی نمبیار

کرشناانجلی ساہو

*****
) ش ح ۔ک ا۔ ش ب ن)
U.No. 4106
(ریلیز آئی ڈی: 2315033)
وزیٹر کاؤنٹر : 7