نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 2:20PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کے یوم پیدائش پر اپ راشٹرپتی بھون میں گلہائے عقیدت نذر کئے ۔
پنڈت دین دیال اپادھیائے کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایک ممتاز مفکر اور سماجی مصلح تھے ۔ انہوں نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے بھائی چارے پر مبنی انسانیت کے فلسفے کو یاد کیا ، جس میں فرد ، معاشرے اور ملک کو ہندوستانی فکر اور روا یات سے ہم آہنگ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے جی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو مقدم رکھا ۔
************
ش ح۔م ع ۔ ق ر
U N-4080
(ریلیز آئی ڈی: 2314874)
وزیٹر کاؤنٹر : 11