زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایگرینوویٹ انڈیا نے زراعت میں سی ایس آر تعاون کے لیے آئی سی اے آر کی صنعتوں کے ساتھ شراکت داری میں سہولت فراہم کی


نئی دہلی میں ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کی 15ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور 71ویں بورڈ میٹنگ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 11:31AM by PIB Delhi

ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کی 15ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) اور 71ویں بورڈ میٹنگ 24 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ نے آئی سی اے آر اور تین صنعتی شراکت داروں، میسرز پیڈی لائٹ انڈسٹریز لمیٹڈ، میسرز وینکٹیشورا ہیچریز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز ایورسٹ انسٹرومنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کے اقرارناموں(ایم اویوز) پر دستخط کی تقریب میں بھی سہولت فراہم کی۔

مذکورہ  شراکت داریوں کا مقصد زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں عوامی مفاد کے اقدامات کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت حاصل ہونے والی معاونت سے استفادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ایم ایل جٹ، آئی سی اے آر کے سکریٹری اور ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کے وائس چیئرمین جناب گیانیندر ترپاٹھی، آئی سی اے آر کے مالیاتی مشیر جناب سندیپ سرکار، ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر پروین ملک، ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان، ایگرینوویٹ کی ٹیم اور آئی سی اے آر کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

 

 

مذکورہ  شراکت داریوں کے تحت کئی ترجیحی شعبوں میں کام کیا جائے گا، جن میں پائیدار زرعی و غذائی نظام، موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں پائیدار زراعت اور قدرتی وسائل کا انتظام، روزگار کے ذرائع میں بہتری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، زرعی اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن اور دیہی کاروبار، ڈیجیٹل اختراع اور صلاحیت سازی، غذائیت پر مبنی زراعت، بایوفورٹیفیکیشن، خوراک کی پروسیسنگ اور ویلیو چین کی ترقی، زرعی مشینی کاری، تعلیم اور علمی شراکت داری، اور ’’ون ہیلتھ‘‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ باہمی طور پر طے کیے گئے دیگر شعبوں میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ( آئی سی اے آر) کا زرعی کاروبار، اختراع اور ٹیکنالوجی کی تجارتی کاری اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کے لیے فنڈز متحرک کرنے والا ادارہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش  م-ع ن)

U. No. 4074


(ریلیز آئی ڈی: 2314766) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English