وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نےپنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم نے کامیابی اور جدت طرازی کے لیے مسلسل کوشش، ثابت قدمی اور لگن کے ساتھ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئےسنسکرت سبھاشتم بھی شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 8:20AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا ’انتودیہ‘ کا تصور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ان کے نظریات کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور سماجی و قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ اس موقع پر جناب مودی نے کامیابی اور جدت طرازی کے لیے مسلسل کوشش، ثابت قدمی اور لگن کے ساتھ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئےسنسکرت سبھاشتم بھی شیئر کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’ملک کی خدمت کے سچے علمبردار پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کے یوم پیدائش پر بصد احترام نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے معاشرے کی آخری صف میں کھڑے شخص کی فلاح و بہبود کو ملک کی تعمیر کی بنیاد قرار دیا اور ’انتودیہ‘ کا ایسا نظریہ پیش کیا، جس سے آج بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے غیر معمولی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ آئیے، اس خاص موقع پر ان کے نظریات اور اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنانے اور سماجی و قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

यथा यथा प्रयत्नः स्याद्भवेदाशु फलं तथा।

इति पौरुषमेवास्ति दैवमस्तु तदेव च॥ ‘‘

جتنی زیادہ کسی شخص کی محنت اور ثابت قدمی ہوتی ہے، وہ اتنی ہی جلد کامیابی حاصل کرتا ہے۔ جدت طرازی کی بنیاد بھی مسلسل کوشش پر منحصر  ہے۔ اس لیے کامیابی اور جدت طرازی کی راہ قسمت نہیں، بلکہ لگن کے ساتھ کیا جانے والا عمل ہے جو حوصلے اور نئے خیالات کو حقیقت کی شکل دینے کے تئیں عزم کی راہ ہموار کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش  م-ع ن)

U. No. 4064


(ریلیز آئی ڈی: 2314683) وزیٹر کاؤنٹر : 9