وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایشین گیمز میں خواتین کے 10,000 میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر سیما کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 7:43PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں خواتین کے 10,000 میٹر ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر سیما پر فخر کا اظہار کیا اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی پرعزم کارکردگی نے کئی سالوں بعد اس ایونٹ میںبھارت کو تمغہ دلایا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک شاندار کامیابی ہے جو قوتِ برداشت، نظم و ضبط اور برسوں کی سخت محنت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

'ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے کہا:

 

ایشین گیمز میں خواتین کے 10,000 میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر سیما پر فخر ہے! انہیں مبارکباد۔

 

ان کی پرعزم کارکردگی نے کئی سالوں بعد اس ایونٹ میں بھارت کو تمغہ دلایا ہے۔ یہ ایک شاندار کامیابی ہے جو قوتِ برداشت، نظم و ضبط اور برسوں کی سخت محنت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات: وزیراعظم مودی

***

(ش ح۔اص)

UR No 4057

 

 

 

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2314632) وزیٹر کاؤنٹر : 8