وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے سرحد پار سے ہونے والی سونے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے   بنگلہ دیش سے اسمگل کیا گیا تقریباً 12 کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا،جس کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 9:07PM by PIB Delhi

سرحد پار سے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائی مزید تیز کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے تعاون سے بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے راستے اسمگل کیے جانے والے غیر ملکی سونے کی متعدد کھیپوں کو ضبط کیا ہے۔ مغربی بنگال اور بہار میں کی گئی کارروائیوں کے سلسلے میں سرحدی علاقوں کے مختلف مقامات اور ایک ٹرین مسافر سے مجموعی طور پر تقریباً 12 کلوگرام غیر ملکی سونا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 17 کروڑ روپے ہے، برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ اس کارروائی سے ملک میں خفیہ طور پر سونا پہنچانے کے لیے بنگلہ دیش کے راستے کے مسلسل استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

20 اور 21 ستمبر 2026 کو مغربی بنگال میں 161 بٹالین کے بی ایس ایف اہلکاروں نے بی او پی گونگرا کے زیر انتظام علاقے میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدی سڑک کے قریب سے غیر ملکی ساختہ اسمگل شدہ سونے کے 27 ٹکڑے برآمد کیے، جن کا وزن تقریباً 3.15 کلوگرام تھا۔ اس کے بعد ڈی آر آئی نے کارروائی سنبھالی اور کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعات کے تحت سونا ضبط کر لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260923211248_9e85d2.jpg

 

ایک اور کارروائی میں 21 ستمبر 2026 کو بی او پی مہاکھولا میں 161 بٹالین کے بی ایس ایف اہلکاروں نے بھارت-بنگلہ دیش سرحدی باڑ سے پہلے واقع گاؤں ہتھ کھولا میں ایک ہینڈ پمپ کے قریب چھپایا گیا غیر ملکی ساختہ 24 قیراط اسمگل شدہ سونا برآمد کیا۔ اس میں سونے کے 10 ٹکڑے شامل تھے، جن کا وزن تقریباً 1.16 کلوگرام تھا۔ بعد ازاں ڈی آر آئی نے برآمد شدہ سونا اپنی تحویل میں لے لیا اور کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعہ 110 کے تحت اسے ضبط کر لیا۔اس سے قبل 10 اور 11 ستمبر 2026 کو بی او پی پاتھر گٹا کے علاقے میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدی باڑ کے قریب بی ایس ایف اہلکاروں نے غیر ملکی سونا برآمد کیا تھا، جس میں تقریباً 5.9 کلوگرام وزنی 48 بسکٹ شامل تھے۔ اسے بھی ڈی آر آئی نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260923211305_0960fa.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260923211259_e5922b.png

 

 

 

 

 

پٹنہ میں ڈی آر آئی کے افسران نے ایک ٹرین مسافر سے غیر ملکی ساختہ سونے کے 15 بسکٹ اور سونے کے 4 چھوٹے ٹکڑے برآمد کرکے ضبط کیے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 1.71 کلوگرام تھا۔ سونا دونوں ٹانگوں پر گھٹنے پربندھی پٹی میں چھپایا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ سونا بنگلہ دیش سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا۔ مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260923211314_bc2d42.jpg

 

ان کارروائیوں سے بنگلہ دیش کے راستے غیر ملکی سونے کی اسمگلنگ، نقل و حمل اور تقسیم میں ملوث نیٹ ورک کو ناکام بنانے کے لیے ڈی آر آئی کی بی ایس ایف کے ساتھ قریبی تال میل سے جاری کوششوں کا اظہار ہوتا ہے۔

 

*******

 

) ش ح – ش ب -ت ا )

U.No. 4003

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2314320) وزیٹر کاؤنٹر : 5