وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مردوں کے ڈبل اسکلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ستنام سنگھ اور سلمان خان کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 9:50AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مردوں کے ڈبل اسکلز مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ستنام سنگھ اور سلمان خان کومبارکباد دی جس کی بدولت انہوں نے ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ حاصل کیا جس کے وہ پوری طرح حقدار تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کا تحمل اور باہمی تال میل نمایاں رہا۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی آنے والے برسوں میں انہیں مزید بلند مقام حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’مردوں کے ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنام سنگھ اور سلمان خان کی شاندار کارکردگی، جس کی بدولت انہوں نے ہندوستان کے لیے کانسے کاتمغہ جیتا جس کے وہ پور ی طرح حقدار تھے۔
ان کا تحمل اور باہمی تال میل نمایاں رہا۔ دعا ہے کہ یہ کامیابی آنے والے برسوں میں انہیں مزید بلند مقام حاصل کرنے کی ترغیب دے: PM @narendramodi ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ۔ع ن)
U. No. 3998
(ریلیز آئی ڈی: 2314252)
وزیٹر کاؤنٹر : 7