وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے نہاوا شیوا بندرگاہ پر 3 کروڑ روپے مالیت کے 10,000 کلو گرام پٹاخے ضبط کیے
بوتلوں کے اعلان شدہ کارگو کے پیچھے چھپائے گئے پٹاخے؛ سنڈیکیٹ کا اہم رکن گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 8:07PM by PIB Delhi
ایک خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی میں، ڈی آر آئی کے افسران نے نہاوا شیوا بندرگاہ پر ایک درآمدی کھیپ کو روکا جس میں پٹاخے ہونے کا شبہ تھا اور اس کی جانچ پڑتال پر، اعلان شدہ سامان، یعنی ”بوتل اور وال پیپر“ کی آڑ میں چھپائے گئے پٹاخے برآمد ہوئے۔

ضبط شدہ پٹاخے 288 گیٹلنگ
تفصیلی جانچ پڑتال کے نتیجے میں 19,800 پٹاخے (جنھیں 288 گیٹلنگ کے نام سے جانا جاتا ہے) برآمد ہوئے، جن کا وزن تقریباًًً 10,000 کلو گرام تھا اور جن کی بازاری قیمت تقریباًًً 3 کروڑ روپے ہے۔ اعلان شدہ سامان پر مشتمل پہلی تین قطاروں کے علاوہ، کنٹینر زیادہ تر پٹاخوں سے بھرا ہوا پایا گیا۔ پٹاخوں کو، اعلان شدہ کور کارگو کے ساتھ، کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا۔

پٹاخوں کی درآمد غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت ’محدود‘ ہے اور اس کے لیے ڈی جی ایف ٹی سے درست اجازت اور ایکسپلوسیو رولز 2008 کے تحت پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیو سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) سے مطلوبہ لائسنس درکار ہے۔
تحقیقات کے دوران، سنڈیکیٹ کے اہم رکن کو، جو مذکورہ سامان کی خفیہ کلیئرنس کا انتظام کر رہا تھا اور اس کی کوشش کر رہا تھا، کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ کارروائی تجارتی کارگو چینلز کے ذریعے محدود سامان کی غلط بیانی اور خفیہ درآمد کا پتہ لگانے پر ڈی آر آئی کی مسلسل توجہ کو نمایاں کرتی ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 3994
(ریلیز آئی ڈی: 2314165)
وزیٹر کاؤنٹر : 7