وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور سری لنکا کی دو طرفہ بحری مشق ‘‘سلینیکس-26’’ وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 4:30PM by PIB Delhi

بھارت اور سری لنکا کی دو طرفہ بحری مشق سلینیکس-26 کا 13واں ایڈیشن 21 ستمبر 2026 کو وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر ہوا۔ 17 سے 21 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی اس مشق نے دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلے، بہترین طریقہ کار سے استفادہ اور باہمی عملی تعاون کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے مواقع فراہم کیے۔

مشق کے بندرگاہی مرحلے کے دوران بھارتی بحریہ اور سری لنکا کی بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلے، ایک دوسرے کے بحری جہازوں کے دورے اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔

سمندری مرحلے میں مربوط بحری مشقیں، فضائی کارروائیاں، رات کے وقت سمندر میں رسد کی فراہمی اور خصوصی دستوں کی مشقیں شامل تھیں۔ ان میں بحری جہاز پر سوار ہوکر تلاشی اور ضبطی ( وی بی ایس ایس) اور رسی کے ذریعے اترنے کی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں نے شریک افواج کے درمیان عملی تال میل اور باہمی تعاون کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم مواقع فراہم کیے۔

سلینیکس-26 بھارت اور سری لنکا کے درمیان مضبوط بحری شراکت داری اور محفوظ و مستحکم بحر ہند خطے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مشق بحری تعاون، باہمی عملی تعاون کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے بھارت کے ‘‘مہاساگر’’ وژن اور ‘‘پڑوسی پہلے’’ پالیسی میں بھی اپنا تعاون فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(1)_20260923163209_375c9a.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(2)_20260923163223_81eab9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(3)_20260923163243_c9a009.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(4)_20260923163255_5b93af.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(5)_20260923163308_7b61a0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/SLINEX-26(6)_20260923163319_5aea76.jpeg

**********

ش ح۔۔ ا ک۔ ر ب

U-3977        


(ریلیز آئی ڈی: 2313968) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी