مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
گجرات ایل ایس اے میں گاندھی دھام سے سنتھال پور قومی شاہراہ (این ایچ-27) پر ٹرائی نے موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 SEP 2026 1:29PM by PIB Delhi
بھارتی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی-ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی 2026 کے دوران گجرات ایل ایس اے میں گاندھی دھام سے سنتھال پور قومی شاہراہ (این ایچ-27) پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی نے خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر)، کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹی ایس پیز کی کارکردگی ریکارڈ کی۔ ان نتائج کو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
یہ آئی ڈی ٹی اس طرح تیار کیے گئے ہیں کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹی ایس پیز کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس طرح کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہ راست ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور ان سیشنز کی جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے یکم جولائی 2026 کو گاندھی دھام سے سنتھال پور قومی شاہراہ (این ایچ-27) پر ڈرائیو ٹیسٹ کیا، جس کے تحت گجرات ایل ایس اے میں 149.1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات اس علاقے یا راستے میں ٹی ایس پیز کی اس کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں جو ڈرائیو ٹیسٹ کے دن اور وقت ریکارڈ کی گئی۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں نقشے پر دکھائی گئی علامات کے مطابق ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے:

جائزہ لیے گئے اہم پیمانے
- کوریج گیپ: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی، 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
- وائس خدمات: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال سائلنس ریٹ اور اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس)۔
- کال سائلنس انسٹانس یعنی کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کالز کے دوران تین سیکنڈ سے زیادہ کی خاموشی کے رونما ہونے والے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر (لیٹنسی)، جٹر اور پیکٹ ڈراپ کی شرح۔
گجرات ایل ایس اے میں گاندھی دھام سے سنتھال پور قومی شاہراہ (این ایچ-27) پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
- کوریج گیپ: ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت کو کل جمع کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد کے طور پر ناپا گیا۔ یہ تعداد ایئرٹیل کے لیے 1253/17251، بی ایس این ایل کے لیے 2246/14269، آر جے آئی ایل کے لیے 225/17324 اور وی آئی ایل کے لیے 1239/17241 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کالز میں سے ڈراپ ہونے والی کالز کی تعداد کے طور پر ناپی گئی کال ڈراپ کی شرح ایئرٹیل کے لیے 0/85، بی ایس این ایل کے لیے 11/76، آر جے آئی ایل کے لیے 0/86 اور وی آئی ایل کے لیے 1/86 رہی۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال کے دوران خاموشی(لیٹنسی) کے واقعات: کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کل کالز میں تین سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کی خاموشی کے ریکارڈ کیے گئے مجموعی واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 7/86، بی ایس این ایل کے لیے 9/67، آر جے آئی ایل کے لیے 1/82 اور وی آئی ایل کے لیے 5/83 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
- مجموعی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 146.35 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 20.23 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 223.70 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 23.76 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- مجموعی ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 21.00 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 6.35 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 22.18 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 13.00 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے کال ڈراپ ہونے کے مقامات دیکھے جاسکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران طے کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور زیر احاطہ علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
گاندھی دھام سے سماکھیالی کے راستے سنتھال پور (این ایچ-27)، جو بھچاﺅ، لکڑیا، پلاسوا اور اڈیسَر وغیرہ سے گزرتا ہے۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنی جانب سے مزید ضروری کارروائی کرسکیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے جے پور میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جے پور میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر 0141-2701919 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیےلنک پر کلک کریں
******
( ش ح ۔ م م ۔ م ا )
Urdu.No-3909
(ریلیز آئی ڈی: 2313444)
وزیٹر کاؤنٹر : 11