مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا   گوالیار میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری راغب کرنے کی غرض سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ساتھ بنگلورو میں سرمایہ کاروں کے اجلاس کا آغاز کریں گے

بنگلورو میں منعقد ہونے جارہا یہ اجلاس ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون ،  واقع گوالیار میں صنعتی شراکت داری کو مضبوط کرے گا

ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کا مقصد سرمایہ کاری، اختراع اور روزگار  میں اضافہ کرنا ہے؛ بنگلورو میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس صنعتی شراکت داری کو مضبوط کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 SEP 2026 7:02PM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات کا محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی)، مرکزی وزیرِ مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کی قیادت اور مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں، بنگلور میں سرمایہ کاروں کے اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا مقصد گوالیار، مدھیہ پردیش میں قائم کیے جا رہے ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) میں صنعت کی شرکت کو مزید مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ یہ کوشش نئی دہلی اور ممبئی میں منعقدہ سرمایہ کاروں کے اجلاسوں کے ذریعے حاصل ہونے والی مضبوط سرمایہ کاری کی رفتار کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

بنگلورو کا یہ سرمایہ کاروں کا اجلاس معروف ٹیلی کام مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی کمپنیوں، الیکٹرانکس اور پرزہ جات بنانے والے مینوفیکچررز، سرمایہ کاروں، انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں اور ٹیلی کام ایکو سسٹم کے دیگر اہم شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔ اس اجلاس کی بنیادی توجہ سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بروئے کار لانے، ملکی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے اور ملک میں عالمی سطح پر مسابقتی ٹیلی کام مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کرنے پر ہوگی۔ ٹیلی کام مینوفیکچرنگ میں بھارت کا حصہ بڑھانے کے لیے، ٹی ایم زیڈ کے تحت سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک انتہائی پرکشش مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیکیج کو صنعت کی تجاویز اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

بنگلور کا سرمایہ کاروں کا یہ اجلاس نئی دہلی اور ممبئی میں منعقدہ کامیاب سرمایہ کاروں کے اجلاسوں کا تسلسل ہے۔ نئی دہلی اور ممبئی میں ہونے والے انوسٹرز راؤنڈ ٹیبل اجلاسوں کے نتیجے میں 5,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے حاصل ہوئے ہیں، جن میں تقریباً 18,000 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

بنگلور کے اس اجلاس سے توقع ہے کہ یہ ٹی ایم زیڈ پہل قدمی کو شہر کے مضبوط تکنالوجی، الیکٹرانکس، ٹیلی کام اور اختراعی ایکو سسٹم سے جوڑ کر سرمایہ کاری کی اس رفتار کو مزید آگے بڑھائے گا۔ یہ باہمی گفتگو صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے ذریعے مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی شراکت داری، سپلائی چین کے انضمام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امکانات تلاش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کا قیام ٹیلی مواصلات  کے شعبے میں "آتم نربھر بھارت" کے وژن کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملکی ویلیو چینز کو مضبوط بنانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا، مقامی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور بھارت کو ٹیلی کام مصنوعات اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک قابلِ اعتماد عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔

حکومت نے بھارت کو ایک ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ سے تبدیل کر کے ٹیلی کام مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور اختراع کا ایک عالمی مرکز بنانے کا ایک بڑا وژن مقرر کیا ہے۔ بنگلور کا یہ اجلاس اس وژن کو ٹھوس سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ کی صلاحیت، تکنیکی اختراع اور روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

گوالیار میں واقع ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) کے بارے میں

گوالیار میں مجوزہ ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون (ٹی ایم زیڈ) کو ٹیلی کام مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی اور اختراع کے لیے ایک مربوط 170 ایکڑ کے پلگ اینڈ پلے صنعتی کلسٹر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو موبائل ڈیوائسز، آپٹیکل فائبر، ٹیلی کام آلات اور اگلی نسل کی 5 جی / 6 جی تکنالوجیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمتی عرضداشت کے تحت، مرکزی حکومت مرحلہ - I کے لیے 493  کروڑ روپے کی 100فیصد مالی امداد فراہم کر رہی ہے، جبکہ مدھیہ پردیش حکومت نے مختلف سرمایہ کاروں کی مراعات کے ساتھ تقریباً 170  ایکڑ زمین مفت فراہم کی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) قائم کی گئی ہے، جس میں مدھیہ پردیش حکومت کا 51 فیصد ایکویٹی اور محکمہ مواصلات کا 49  فیصد ایکویٹی شامل ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالو کریں:-

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3882


(ریلیز آئی ڈی: 2313221) وزیٹر کاؤنٹر : 11