سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نےآمد ورفت پر کنٹرول والی تیز رفتار قومی شاہراہوں کے ڈیزائن اور ترقی کے لیے نئے رہنما خطوط متعارف کرائے

رہنما خطوط میں منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے لیے یکساں طریقہ کار وضع، حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے اور تیز رفتار شاہراہوں پر بلا تعطل  آمد و رفت کو یقینی بنانے پر زور

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 SEP 2026 4:43PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے وکست بھارت 2047 کے وژن اور عالمی معیار کا قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک تیار کرنے کے طویل مدتی مقصد کے مطابق، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے ایکسپریس ویز کے علاوہ تیز رفتار اور آمد و رفت پر مکمل کنٹرول والی قومی شاہراہوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے لیے جامع رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

ان رہنما ہدایات کا مقصد تیز رفتار قومی شاہراہوں کے راہداری منصوبوں کی تفصیلی منصوبہ رپورٹیں (ڈی پی آر) تیار کرنے کے لیے معیارات میں یکسانیت لانا، تکنیکی معیار میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنا، سڑکوں کی حفاظت کو مضبوط بنانا اور قومی شاہراہوں کے پورے نیٹ ورک میں عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ رہنما ہدایات مستقبل میں تعمیر کی جانے والی تمام چار یا چھ لین والی گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ تیز رفتار اور آمد و رفت پر مکمل کنٹرول والی قومی شاہراہوں پر لاگو ہوں گی۔

یکساں معیارات کی ضرورت

یہ رہنما ہدایات حکومت ہند کے طویل مدتی حکمت عملی کے نقشہ راہ کے مطابق ہیں، جس کے تحت وکست بھارت 2047 کے مقصد کے تحت 50 ہزار کلومیٹر طویل آمد و رفت پر مکمل کنٹرول والی تیز رفتار راہداریوں کے فروغ کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس سے رابطہ کاری کو فروغ دینے اور نقل و حمل کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

فی الحال ایکسپریس ویز کے علاوہ آمد و رفت پر مکمل کنٹرول والی تیز رفتار قومی شاہراہوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے لیے الگ سے کوئی معیارات اور تکنیکی ضوابط مقرر نہیں ہیں۔ ایسی راہداریوں کی تفصیلی منصوبہ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کے لیے اختیار کیے گئے معیارات میں فرق دیکھا گیا ہے۔ نئی رہنما ہدایات کے ذریعے اس ضرورت کو پورا کرتے ہوئے تکنیکی اور حفاظتی انتظامات کا ایک یکساں مجموعہ فراہم کیا گیا ہے۔

ان رہنما ہدایات میں تیز رفتار ٹریفک کی صورتحال کے مطابق راہداریوں پر اضافی حفاظتی اقدامات شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شاہراہ استعمال کرنے والوں کو آگے آنے والے داخلے اور باہر نکلنے کے مقامات سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ وہ پہلے سے متوقع رسائی اور اخراج کے مقامات کو سمجھ سکیں اور وہاں محفوظ طریقے سے آمد و رفت جاری رکھ سکیں۔

آمد و رفت پر مکمل کنٹرول والی قومی شاہراہوں کے لیے یکساں ڈیزائن کا طریقہ کار

تیز رفتار قومی شاہراہوں پر لینوں کی ترتیب ٹریفک کے تفصیلی جائزے کی بنیاد پر یکساں طور پر مقرر کی جائے گی۔ جن راہداریوں پر ٹریفک کا بہاؤ 15 ہزار گاڑیوں تک ہوگا، وہاں چار لین والی شاہراہ اور چار لین والے ڈھانچے کے ساتھ سڑک کی چوڑائی 60 میٹر ہوگی۔ اسی طرح جن راہداریوں پر ٹریفک کا بہاؤ 15 ہزار سے 25 ہزار گاڑیوں کے درمیان ہوگا، وہاں چار لین والی شاہراہ اور چھ لین والے ڈھانچے کے ساتھ سڑک کی چوڑائی 70 میٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ 25 ہزار سے 40 ہزار گاڑیوں کے درمیان ٹریفک بہاؤ والی شاہراہوں کے لیے چھ لین والی شاہراہ اور چھ لین والے ڈھانچے کی ترتیب کے ساتھ سڑک کی چوڑائی 70 میٹر ہوگی۔

آمد و رفت پر مکمل کنٹرول اور بلا تعطل ٹریفک کی نقل و حرکت

ایکسپریس ویز، قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں اور اہم رابطہ سڑکوں کے چوراہوں پر ریمپ والے باہمی رابطہ مراکز تعمیر کیے جائیں گے، جہاں ٹریفک کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، کثیرالمقاصد نقل و حمل و رسد مراکز، صنعتی علاقوں اور اہم سیاحتی مقامات جیسے زیادہ ٹریفک پیدا کرنے والے مقامات کو جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ایسے باہمی رابطہ مراکز فراہم کیے جائیں گے۔

آمد و رفت پر مکمل کنٹرول کو مضبوط بنانے اور تجاوزات، غیر مجاز رسائی اور آوارہ مویشیوں کے تیز رفتار راہداریوں میں داخلے کو روکنے کے لیے رہنما ہدایات میں راہداری کے بیرونی کنارے کے ساتھ ایک میٹر اونچی چار دیواری تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ جامع رہنما ہدایات مکمل طور پر آمد و رفت پر کنٹرول والی قومی شاہراہوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں یکسانیت لانے اور تیز رفتار قومی شاہراہوں کے منصوبوں میں یکساں معیار یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

یہ اقدام ایک محفوظ، بلا رکاوٹ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک تیار کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے اور ساتھ ہی حکومت ہند کے وکست بھارت 2047 کے وژن کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

*****

 

 

ش ح۔ض ر۔ش ت

U.NO-3867

 


(ریلیز آئی ڈی: 2313135) وزیٹر کاؤنٹر : 9