نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ناگویا میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ پروگرام میں بھارتی تارکین وطن کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی دستے کی حوصلہ افزائی کی
’’ہمارا بھارتی دستہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہمارے تارکین وطن بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
جاپان کے شہر ناگویا کے میئجو پارک میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ کے 91ویں ایڈیشن کے دوران بھارتی تارکین وطن بھارتی دستے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 SEP 2026 1:44PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل-کود ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اتوار، 20 ستمبر 2026 کو جاپان کے ناگویا شہر کے میئجو پارک میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ کے 91ویں ایڈیشن کی قیادت کی، جہاں انہوں نے بھارتی تارکین وطن کو ایشین گیمز 2026 میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے یکجا کیا۔
یہ پہل حکومت ہند کی ان مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جن کے تحت کھیلوں کی عالمگیر زبان کے ذریعے بھارتی تارکین وطن کے ساتھ عوامی سطح پر روابط مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’فٹ انڈیا موومنٹ‘ کے تحت صحت مند طرز زندگی اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے کا پیغام بھی اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ’سنڈیز آن سائیکل‘ کے 91ویں ایڈیشن میں شریک افراد سے ملاقات اور بات چیت کی اور ایشین گیمز میں ٹیم انڈیا کی حمایت کے لیے ایک ساتھ جمع ہونے پر ان کے جوش و جذبے کو سراہا۔
ناگویا میں مقیم بھارتی برادری نے ’سنڈیز آن سائیکل‘ کے ذریعے متحد ہو کر ’’بھارت کی حوصلہ افزائی‘‘ کی اور ایشیا کے سب سے بڑے براعظمی کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ناگویا میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے جوش و جذبے اور توانائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں بھارتی دستے کے لیے ان کی حمایت مسلسل اور غیر متزلزل ہے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا، ’’جاپان کے ناگویا میں ایشین گیمز کا آغاز ہو چکا ہے اور بھارت سے 500 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ ان کھیلوں میں شرکت کر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ناگویا میں مقیم بھارتی تارکین وطن نے یہاں ’سنڈیز آن سائیکل‘ پروگرام میں شرکت کرکے ہمارے کھلاڑیوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا بھارتی دستہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہمارے تارکین وطن بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا ایشین گیمز 2026 کے سلسلے میں جاپان کے شہر ناگویا میں موجود ہیں، جہاں وہ بھارتی کھلاڑیوں، حکام اور بھارتی تارکین وطن کے ارکان سے ملاقات اور بات چیت کر رہے ہیں۔ اس دورے کے ذریعے عالمی سطح پر کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے اور ایک زیادہ توانا، صحت مند بھارت کی تعمیر کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل پروگرام وزارت امور نوجوانان و کھیل-کود(ایم وائی اے ایس) کی جانب سے سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، راہگیری فاؤنڈیشن اور ’مائی بھارت‘ کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔
یہ سائیکلنگ مہم ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بیک وقت منعقد کی جاتی ہے، جس میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے علاقائی مراکز، نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس(این سی او ای)، سائی ٹریننگ سینٹرز(ایس ٹی سی)، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹرز آف ایکسیلنس(کےآئی ایس سی ای) اور کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سی) بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں 6,000 سے زائد ’نمو فٹ انڈیا کلب‘ بھی ہر ہفتے اس سائیکلنگ مہم کا انعقاد کرتے ہیں۔
************
ش ح۔م ش ۔ م ذ
(U: 3811)
(ریلیز آئی ڈی: 2312730)
وزیٹر کاؤنٹر : 11