وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جامع طرز حکمرانی اور موثر نفاذ کو اجاگر کرنے والے ایک مضمون کا اشتراک کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 1:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر خزانہ اور ریونیو سکریٹری جناب ہسمکھ ادھیا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ دوراندیش سوچ، درست نیت اور بہتر حکمرانی کس طرح بھارت کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مضمون عوام پر مرکوز پالیسیوں اور موثر حکمرانی کے تبدیلی لانے والے اثرات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے، جو ملک کو مضبوط بنانے میں معاون ہیں۔
وزیر اعظم نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:
جب غریبوں اور محروم طبقات کو مرکز میں رکھ کر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور فیصلوں کو زمینی سطح پر نافذ کیا جاتا ہے تو اس سے معاشرے اور ملک دونوں کو مضبوطی ملتی ہے۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ او ر ریونیو سکریٹری جناب @adhia03 نے اپنے اس مضمون میں بتایا ہے کہ دوراندیش سوچ، درست نیت اور بہتر حکمرانی کے ذریعے ملک کو ترقی کی نئی راہ کیسے مل رہی ہے۔
https://www.amarujala.com/india-news/why-narendra-modi-is-successful-management-human-spiritual-qualities-2026-09-18
***
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U. No- 3782
(ریلیز آئی ڈی: 2312030)
وزیٹر کاؤنٹر : 8