خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے لیے تیار


خصوصی مہم 5.0 کے تحت ملک بھر میں 1,95,000 سے زائد صفائی مہمات کا انعقاد کیا گیا

10,126 عوامی شکایات اور 1,877 شکایتی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 2:43PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے لیے تیاریاں کر رہی ہے، جس کا مقصد وزارت کے تحت آنے والے دفاتر اور اداروں میں فعال شمولیت، قابل پیمائش نتائج اور دیرپا اثرات کو یقینی بنانا ہے۔

تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر وزارت مہم کے اہم پیمانوں اور اہداف کے مطابق اہداف کو حتمی شکل دے رہی ہے اور سرگرمیوں کو ہم آہنگ کر رہی ہے۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل ملک نے وزارت کے تمام دفاتر پر زور دیا ہے کہ وہ جوش و خروش اور فعال انداز میں مہم میں حصہ لیں۔

81eb044e008767467dd659a1eeab0497.jpg

خصوصی مہم 5.0 کے تحت حصولیابیاں

 دو  اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے اور یکم نومبر 2025 سے 31 اگست 2026 تک اس کے تسلسل کے دوران وزارت نے صفائی، ریکارڈ کے انتظام اور زیر التوا حوالوں کے نمٹارے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔

وزارت نے ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز، بچوں کی نگہداشت کے اداروں، ون اسٹاپ مراکز، سکھی نواس (کام کرنے والی خواتین کے ہوسٹل) اور شکتی سدن (سوادھار گرہ) سمیت مختلف مقامات پر 1,95,620 صفائی مہمات مکمل کیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں 26,506 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔ اسکریپ مواد اور ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے سے 14,29,703 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

ریکارڈ کے انتظام کے تحت وزارت نے 6,267 فزیکل فائلوں اور 3,874 ای فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 3,591 ای فائلیں بند کر دی گئیں۔ وزارت نے مہم کے دوران شناخت کیے گئے 35 ارکان پارلیمنٹ کے حوالوں، 11 پارلیمانی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومتوں کے تمام 28 حوالوں کو بھی نمٹا دیا۔ اس کے علاوہ 10,126 عوامی شکایات اور 1,877 شکایتی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔

زندگی میں آسانی کے لیے پوشن ٹریکر کا استعمال

خصوصی مہم 5.0 کے تحت بہترین طریقہ کار کے طور پر وزارت نے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے ممکنہ مستفیدین کی ’’واجب الادا فہرست‘‘ تیار کرنے کے لیے پوشن ٹریکر کے ڈیٹا بیس کا استعمال کیا۔ یہ پہل اہل مستفیدین کے لیے فوائد تک رسائی کو آسان بنانے کی کوششوں میں معاون ہے۔

569de5bfac945e4f02149c7cada7138a.jpg

خصوصی مہم 5.0 کے دوران وزارت کے سینئر افسران نے بھی مختلف مقامات پر مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان کا جائزہ لیا۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر نے فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی دہلی میں شاستری بھون، جیون وہار اور جیون تارا عمارتوں میں واقع وزارت کے دفاتر کا دورہ کیا۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) کے ڈائریکٹر نے بھی لکھنؤ میں ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی کے علاقائی مرکز کا معائنہ کیا اور مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزارت کے افسران اور عملے نے دفتری احاطوں اور دہلی میں ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی میں صفائی مہمات میں فعال طور پر حصہ لیا۔ وزارت خصوصی مہم 6 کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے گی، جس میں مربوط شرکت، واضح اہداف اور ایسے نتائج پر زور دیا جائے گا جنہیں مہم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رکھا جا سکے۔

***

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U. No- 3788


(ریلیز آئی ڈی: 2311998) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी