سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ مرکزی حکومت ’ونچتوں کو واریتا‘دینے کے لیے پرعزم : مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما


اتر پردیش کے بدایوں میں 40 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں، 30 کچرا چننے والوں میں پی پی ای کٹس تقسیم؛ 31 صفائی متروں کو آیوشمان کارڈ اور 6 صفائی متروں کو آٹو رکشا کی چابیاں سونپی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 2:08PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے کہا کہ مرکزی حکومت ’ ونچیتوں کو واریتا ‘ یعنی مرحوم طبقو ں کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو لوگ تاریخی طور پر سہولیات سے محروم یا نظر اندازکیے جاتے رہے، انہیں وہ امداد اور تعاون مل سکے، جس کے وہ حقدار ہیں۔

اتر پردیش کے بدایوں میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ’صفائی متروں کا احترام، سوچھ بھارت کا عزم‘کے پیغام کو فروغ دینے کے مقصد سے ’نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم‘ (این اے ایم اے ایس ٹی ای یعنی نمستے) اسکیم پر روشنی ڈالی۔ اس اسکیم کا مقصد صفائی کارکنوں کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانا اور انہیں سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔

جناب ورما نے کہا کہ حاشیے پر موجود لوگوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ایسے اقدامات حکومت کے ’وکست بھارت کے وسیع تر ویژن کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں ہر شہری کوہندوستان کے ترقیاتی سفر میں اپنا حصہ ڈالنے اور اس سے مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے۔

وزیر موصوف نے علامتی طور پر 40 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں اور 30 کچرا چننے والوں کوپی پی ای کٹس پیش کیں۔ اس کے علاوہ 31 صفائی متروں میں آیوشمان کارڈ بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ چھ صفائی متروں کو آٹو رکشا کی چابیاں بھی حوالے کی گئیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اسکیم کے تحت 90,157 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں کا پروفائل تیار کیا گیا ہے، جن میں سے 87,078 کارکنوں کو ذاتی حفاظتی  آلہ (پی پی ای) کٹس فراہم کی گئی ہیں، جبکہ 76,920 کارکنوں کو صحت بیمہ کی سہولت کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 5 لاکھ سے زیادہ (5,00,013) کچرا چننے والوں کا پروفائل تیار کیا گیا ہے، جن میں سے 3,15,593 کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 1,79,269 کچرا چننے والوں کو ذاتی حفاظتی آلہ (پی پی ای) کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بدایوں میں پروفائلنگ کے عمل کے ذریعے 146 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں اور 339 کچرا چننے والوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پربھات کمار سنگھ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image008_20260918141336_e8bd51.jpg

اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں داتا گنج کے رکن اسمبلی جناب راجیو سنگھ، بلسي کے رکن اسمبلی جناب ہریش چندر، اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن جناب واگیش پاٹھک اور بدایوں کی ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ ورشا یادو شامل تھیں۔

*****

ش ح۔ م ع ن ۔ت ع

U.No.3785


(ریلیز آئی ڈی: 2311995) وزیٹر کاؤنٹر : 30
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati