شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات و پروگرام کےنفاذ کےوزارت کی جانب سے خصوصی مہم 6.0 کے لیے پیش رفت اور تیاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 12:33PM by PIB Delhi
زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم 2021 سے ہر سال منعقد کی جارہی ہے۔ اس مہم کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اور اس کے منسلک و ماتحت دفاتر اور خود مختار ادارے نے نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان پیش رفت کی ماہانہ بنیاد پر ایس سی ڈی پی ایم پورٹل کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ مہم کے نتیجے میں:
- 5617 فائلوں (فزیکل اور ای-فائلیں دونوں) کا جائزہ لیا گیا
- 467 فزیکل فائلوں کو ریکارڈ سے نکالا گیا
- 4680 ای-فائلیں نمٹائی گئیں
- ملک بھر میں صفائی کی 61 مہمات چلائی گئیں
- عوامی شکایات نمٹائی گئیں: 426
- عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں نمٹائی گئیں: 65
- غیرمستعمل سامان کو ٹھکانے لگا کر آمدنی حاصل ہوئی: 34,105 روپے
اس کے علاوہ، وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات کو نمٹانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
حکومت ہند نے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6.0 شروع کی ہے۔ اس مہم میں علاقائی دفاتر میں ’’ای-فضلہ کامؤثرکلیکشن، اس کو الگ الگ کرنے اور تلف کرنے‘‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مہم کو دو مرحلوں میں منعقد کیا جارہا ہے: تیاری کا مرحلہ (15 سے 30 ستمبر 2026) اور عمل درآمد کا مرحلہ (2 سے 31 اکتوبر 2026)۔ ان مراحل میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے پر زور دیا جائے گا۔ اس کے تحت وزیر اعظم کے دفتر، اہم شخصیات، ریاستی حکومتوں اور پارلیمنٹ سے متعلق زیر التوا حوالہ جات کی نشاندہی، تلف کیے جانے والے غیر ضروری اشیاء کی مقدار کا جائزہ اور اسے ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا، آئندہ عمل درآمد کے مرحلے کے لیے اہداف مقرر کرنے کی غرض سے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کی ہدایات کے مطابق ای-فضلہ کا مؤثرکلیکشن اورالگ کرنے کے طریقوں کی نشاندہی، نیز ریکارڈ اور جگہ کے بہتر انتظام کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
گزشتہ برسوں کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے شماریات و پروگرام نفاذکی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اور اس کے منسلک دفتر، علاقائی دفاتر سمیت ماتحت دفاتر اور خود مختار ادارہ خصوصی مہم 6.0 کے آغاز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس مہم میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔
*****
ش ح۔ ع ح۔ ن م
U-no-3780
(ریلیز آئی ڈی: 2311904)
وزیٹر کاؤنٹر : 7