ریلوے کی وزارت
مہاراشٹر میں چوک-کرجت ریلوے سیکشن کودوہرا کرنے کی منظوری، لاگت 497 کروڑ روپے
10.86 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو دوہراکرنے کےمنصوبے سے پنویل-چوک-کرجت روٹ پر مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 11:21AM by PIB Delhi
مہاراشٹر میں ریلوے کی گنجائش بڑھانے اور ٹرینوں کی آمدورفت کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انڈین ریلوے نے سینٹرل ریلوے کے چوک-کرجت ریلوے سیکشن کو دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 10.86 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر 497 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کو ریلوے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے کے لیے ڈبلنگ، ٹرپلنگ، کواڈروپلنگ، فلائی اوور اور بائی پاس سے متعلق مختلف کاموں کے تحت منظوری دی گئی ہے۔
چوک-کرجت سیکشن پنویل-چوک-کرجت روٹ کا حصہ ہے، جو مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے ایک اہم ریلوے راہداری ہے۔ اس سیکشن کو ڈبل کیے جانے سے موجودہ سنگل لائن پر اضافی گنجائش دستیاب ہوگی اور ٹرینوں کی آمدورفت مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس سیکشن پر روزانہ ہر سمت پانچ اضافی مسافر ٹرینیں چلانے کی گنجائش پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ سالانہ 1.835 کروڑ ٹن (18.35 ملین ٹن) اضافی مال برداری میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے مال گاڑیوں کے غیر ضروری طور پر طویل وقت تک روکے جانےمیں بھی کمی آئے گی۔
چوک-کرجت سیکشن کو دوہرا کرنے کا منصوبہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، گنجائش میں اضافہ کرنے اور مسافر و مال گاڑی کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے انڈین ریلوے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
********
ش ح۔ ع و۔ج ا
U-3775
(ریلیز آئی ڈی: 2311847)
وزیٹر کاؤنٹر : 7