وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 10:51PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے عالمی رہنماؤں سے آج اظہارِ تشکر کیا۔
وزیرِ اعظم نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:
”وزیرِ اعظم جناب اسکریٹ، آپ کی پُرخلوص نیک خواہشات اور ڈومینیکا کی حکومت اور عوام کی جانب سے خیرسگالی کے لیے شکریہ۔ ہندوستان دونوں ملکو ں کی قریبی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔“
@SkerritR
وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی پُرخلوص نیک خواہشات کا شکریہ۔ میں ہند-اطالوی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمارے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کا متمنی ہوں۔
@GiorgiaMeloni
وزیرِ اعظم جناب ٹوبگے، آپ کی پُرخلوص نیک خواہشات اور محبت بھرے الفاظ کے لیےبہت شکریہ۔ میں آپ کی مبارکباد اور ہمدردی کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
@tsheringtobgay
ڈاکٹر ٹیڈروس، سالگرہ پر آپ کی پُرخلوص نیک خواہشات اور محبت بھرے الفاظ کے لیےبہت شکریہ۔
برکس سربراہی اجلاس کے دوران آپ سے ملاقات اور عالمی صحت عامہ سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانا میرے لیے باعثِ مسرت تھا۔
@DrTedros
********
(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا )
U. No.3766
(ریلیز آئی ڈی: 2311838)
وزیٹر کاؤنٹر : 7