وزارت دفاع
کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے لیے دوسری اگلی نسل کے میزائل بحری جہاز (این جی ایم وی) کی اسٹیل کٹنگ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 10:41AM by PIB Delhi
نیکسٹ جنریشن میزائل ویسل (این جی ایم وی) پروجیکٹ کے دوسرے بحری جہاز کی ’اسٹیل کٹنگ‘ تقریب 17 ستمبر 2026 کو کوچی میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کنٹرولر آف وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن ریئر ایڈمرل کپل مہتا مہمان خصوصی تھے۔ بھارتی بحریہ اور سی ایس ایل کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
این جی ایم وی کی تعمیر کا معاہدہ مارچ 2023 میں سی ایس ایل کے ساتھ کیا گیا تھا۔ این جی ایم وی میں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز کی تنصیب کی جائے گی، جس سے ’مستقبل کے لیے تیار اور جنگی صلاحیتوں سے لیس فورس‘ کے طور پر بھارتی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان بحری جہازوں کی تعمیر مضبوط اور جدید بحریہ کی تشکیل کے لیے بھارت کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے، جو بحر ہند کے خطے کے پیچیدہ بحری ماحول میں مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
اس کے علاوہ جہاز کے رول کا تعین کرنے والے تمام اہم آلات ملک میں ہی تیار اور مینوفیکچر کئے جاتے ہیں ہیں، جو ملک کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں اور حکومت ہند کی ’آتم نربھر بھارت‘، ’میک اِن انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورلڈ‘ کی پہلوں سے ہم آہنگ ہیں۔
(9)_20260918104337_9637cc.jpeg)
(9)_20260918104350_422915.jpeg)
(7)_20260918104403_631ac1.jpeg)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن م۔
U-3765
(ریلیز آئی ڈی: 2311825)
وزیٹر کاؤنٹر : 10