کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ کی خاطر نیوزی لینڈ کے قانون  کی منظوری کا خیرمقدم کیا


بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے میں بھارتی برآمدات کے 100 فیصد کے لیے ڈیوٹی فری رسائی کا التزام ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 6:01PM by PIB Delhi

27 اپریل 2026 کو نئی دہلی میں دستخط کیے گئے بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو نافذ  کیے جانے کے لیے بھارت نے 16 ستمبر 2026 کو نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ذریعے قانون  کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔۔ قانون سازی کی منظوری معاہدے کو نافذ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے اقتصادی شراکت داری کو گہرا اور وسیع کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا جولائی 2026 میں نیوزی لینڈ کا دورہ، جو چار دہائیوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا نیوزی لینڈ کا پہلا دورہ تھا، نے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دی۔ اس دورے کے دوران، دونوں وزرائے اعظم نے اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے جلد نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں، جو مضبوط عوامی روابط اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، کھیل، ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی ہیں۔ آزاد تجارتی معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک میں کاروباروں اور برادریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ معاہدہ نافذ العمل ہونے کی تاریخ سے نیوزی لینڈ کو بھارتی برآمدات کے 100 فیصد کے لیے ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے بھارتی برآمدات بشمول ٹیکسٹائل اور ملبوسات، چمڑے اور جوتے، انجینئرنگ کا سامان، ادویات، زراعت اور پروسیس شدہ غذائی مصنوعات کے لیے نئے مواقع کھلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، یہ نیوزی لینڈ کی برآمدات بشمول لکڑی، اون، بھیڑ کا گوشت اور چمڑے کی کچی کھالوں کے لیے بھارتی مارکیٹ تک بہتر اور ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔

یہ معاہدہ خدمات، سرمایہ کاری اور پیشہ ورانہ، طلبہ اور نوجوانوں کی نقل و حرکت میں بھی نئے مواقع پیدا کرتا ہے، جس میں بھارتی پیشہ ور افراد اور طلبہ کے لیے بہتر راستے شامل ہیں۔ یہ بھارت میں 20 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے اور زرعی پیداواریت، ادویات اور طبی آلات، روایتی ادویات اور آیوش، ٹکنالوجی اور تجارت کی سہولت سمیت شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ اپنے متعلقہ گھریلو عمل کو مکمل کرنے اور معاہدے کے جلد نفاذ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قریب سے کام کر رہے ہیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 3740


(ریلیز آئی ڈی: 2311625) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam