ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے تحت وزارتِ ارضیاتی سائنس کی نمایاں پیش رفت: سوچھتا اور کارکردگی کے حصول کی جانب اہم پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 8:43AM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت(ایم او ای ایس) اور اس کے اداروں نے زیرِ التوا معاملوں کے ازالے کے لئے خصوصی مہم(ایس سی ڈی پی ایم5.0) کے پانچویں مرحلے کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سوچھتا(صفائی ستھرائی) کو ادارہ جاتی شکل دینے، جگہ کے بہتر استعمال، کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور اس کے نتیجے میں آمدنی پیدا کرنے، نیز شکایات کے فوری ازالے پر مسلسل توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزارت نے اپنے اداروں کے ساتھ مل کر انتظامی امور میں غیر معمولی کارکردگی اور مؤثر حکمرانی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے تحت وزارت نے دسمبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران اپنے 10 دفاتر اور اداروں میں صفائی ستھرائی کی 20 مہمات چلائیں۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں وسائل کے بہتر استعمال اور آمدنی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم سنگل میل عبور کئے گئے، جس کے تحت 54,815 مربع فٹ دفتری جگہ کو زیادہ مفید مقاصد کے لیے خالی کرایا گیا۔

اس کے علاوہ، کباڑ اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم کے ذریعے سرکاری خزانے کے لیے مجموعی طور پر 1.57 کروڑ روپے کی قابلِ ذکر آمدنی حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی فائلوں کو منظم طریقے سے چھانٹ کر غیر ضروری فائلیں الگ کی گئیں، جبکہ 750 کاغذی اور 177 ای فائلیں کامیابی کے ساتھ نمٹا دی گئیں۔ اس سے دفتری دستاویزات کو منظم کرنے اور ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

وزارت نے عوامی شکایات، معزز شخصیات کی جانب سے موصولہ حوالہ جات اور بین وزارتی تجاویز کے ازالے میں بھی اعلیٰ سطح کی مستعدی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک پارلیمانی یقین دہانی، وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) سے موصولہ 17 حوالہ جات، ارکان پارلیمنٹ (ایم پی) سے موصولہ 37 حوالہ جات اور 304 عوامی شکایات کا کامیابی کے ساتھ ازالہ کیا گیا۔ تمام بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کے حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) اور عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کا تصفیہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 100 فیصد ازالے کی شرح حاصل ہوئی۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت ایس سی ڈی پی ایم 5.0 کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے، جن میں انتظامی شفافیت کو بہتر بنانا، بیوروکریسی کی کارکردگی میں اضافہ کرنا اور تمام دفاتر و اداروں میں صاف ستھرے، سرسبز اور شہریوں پر مرکوز کام کے ماحول کو یقینی بنانا شامل ہے۔

**

ش  ح ۔ض  ر ۔ ا ک م

U.N.-3683


(ریلیز آئی ڈی: 2311214) وزیٹر کاؤنٹر : 14