جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی   کے محکمے نے سووچھ بھارت مشن (گرامین) کے لیے ’’ سووچھ سیوا آنکلن ‘‘  کا آغاز کیا


گرام پنچایت کی سطح پر  گاؤوں میں صفائی ستھرائی کی خدمات کی فراہمی کے جائزے کے لیے سالانہ ڈیجیٹل  از خود جائزہ نظام

گرام سبھا کی  منظوری سے عوامی شمولیت، شفافیت اور جواب دہی کو مضبوط بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 1:41PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے 15  ستمبر  ، 2026 ء کو  ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل   وسیلے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران سووچھ سیوا آنکلن (ایس ایس اے) کا آغاز کیا۔  اس میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومناّ بھی موجود تھے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  گاؤوں میں صفائی ستھرائی کے ذمہ دار وزراء، متعلقہ افسران اور سووچھ بھارت مشن (گرامین) کے مشن ڈائریکٹروں نے ورچوئل طور پر  میٹنگ میں شرکت کی۔

سووچھ سیوا آنکلن (ایس ایس اے)، سووچھ بھارت مشن (گرامین) 2.0 کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی جانب سے تیار کیا گیا گرام پنچایت کی سطح پر سالانہ ڈیجیٹل از خود  جائزہ نظام ہے، جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی خدمات کی فراہمی کا جائزہ اور نگرانی کی جائے گی۔ اس کثیر سطحی جائزہ نظام میں گرام پنچایتوں، گرام سبھا، گاؤں کی  جل سمیتی اور صفائی ستھرائی کمیٹیوں (وی ڈبلیو ایس سی)، ضلع اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح کے افسران کی شمولیت کا تصور پیش کیا گیا ہے، تاکہ  زمینی سطح پر صفائی ستھرائی کی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ایس ایس اے کے تحت او ڈی ایف پلس (ماڈل) قرار دی گئی گرام پنچایتیں اپنی وی ڈبلیو ایس سی اور مقامی برادریوں کے ساتھ مل کر گرام پنچایت میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک  صورت حال کے پائیدار ہونے، ظاہری  طور پر صفائی  ستھرائی اور ٹھوس و رقیق فضلہ  کے بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم) کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ صفائی ستھرائی اور برادری کی سطح پر ٹھوس و  رقیق فضلہ  کے بندوبست کے اثاثوں کے فعال ہونے اور ان کے کام کاج و دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کی صورت حال کا بھی آنکلن کے ذریعے  از خود جائزہ لیا جائے گا۔ نتائج پر متعلقہ گرام سبھا میں تبادلہ خیال  کیا جائے گا اور  اس کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی اور یہ نتائج ضلع اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حکام کو دستیاب ہوں گے، جو ڈی ڈبلیو ایس ایم/ایس ڈبلیو ایس ایم  میٹنگوں میں ان کا جائزہ لے سکیں گے۔ یہ حکام خدمات کی فراہمی میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر سکیں گے اور  زمینی سطح پر اصلاحی اقدامات کے لیے اپنے متعلقہ بہتری کے منصوبے تیار کر سکیں گے۔

73ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے جذبے کے مطابق، اس اقدام سے گرام پنچایتوں اور گرام سبھا کو اپنی کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ لینے اور بہتری کے لیے مرکوز کوششیں کرنے کے مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

 

*****

) ش ح –  م ع   -  ع ا )

U.No. 3627

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2310885) وزیٹر کاؤنٹر : 5