وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

20 این سی سی گرلس کیڈٹس نے ’اپراجیتا-پرانگ لا 2026‘ بلند مقام پر طویل ٹریک کامیابی سے مکمل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 11:42AM by PIB Delhi

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی مہم جوئی سے متعلق اہم سرگرمی، آل انڈیا گرلز ہائی آلٹی ٹیوڈ لانگ ٹریک ’اپراجیتا-پرانگ لا 2026‘ کو 16 ستمبر 2026 کو لداخ کے کرزوک میں این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ویریندر  وتس اور وزارت دفاع کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ دپتی موہل چاولہ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے منتخب کی گئی 20 این سی سی طالبات کیڈٹس پر مشتمل ٹیم نے 5,578 میٹر کی بلندی پر واقع پرانگ لا درہ عبور کیا، جو ہماچل پردیش کی اسپیتی وادی کو لداخ کے چانگ تھانگ خطے سے جوڑتا ہے۔

تقریباً 250 کلومیٹر کا فاصلہ 30 دن میں طے کرتے ہوئے یہ مہم گلیشیئرز، برف پوش میدانوں اور دریائی وادیوں سمیت بلند پہاڑی علاقوں سے گزری۔ افسران، انسٹرکٹرز، طبی عملے اور معاون عملے کے ہمراہ ٹیم نے ہماچل پردیش کے کِبّر سے لداخ کے کرزوک تک کا یہ ٹریک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس ٹریک کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 اگست 2026 کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل ویریندر وتس نے مہم کی کامیاب تکمیل پر کیڈٹس اور عملے کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں قیادت، خود اعتمادی، ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت اور ثابت قدمی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ ٹریک نوجوان خواتین کی مہم جوئی سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینے اور انہیں بلند پہاڑی علاقوں کے دشوار حالات سے روشناس کرانے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی کیڈٹس کو ایک ساتھ لا کر قومی یکجہتی کو بھی مضبوط بنانا تھا۔

********

 (ش ح ۔م م ع  ۔ت ا )

U. No. 3629

 


(ریلیز آئی ڈی: 2310852) وزیٹر کاؤنٹر : 4