جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’جل سنچیہ جن بھاگیداری – کیچ دی رین‘ ترانہ جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 8:57PM by PIB Delhi

وزارتِ جل شکتی نے آج ’’جل سنچیہ جن بھاگیداری – کیچ دی رین‘‘ کے لیے ترانہ جاری کیا، جس کے ذریعے عوامی شراکت داری سے پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کی ملک گیر مہم کو موسیقی کے ذریعے آواز دی گئی ہے۔

معروف گلوکار اور موسیقار شنکر مہادیون کی آواز میں پیش کیے گئے اس ترانے کے مرکزی خیال میں معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پُرزور اپیل شامل ہے: ’’کیچ دی رین – ویئر اٹ فالس، وین اٹ فالس ‘‘ یعنی ’بارش کے پانی کو جہاں گرے، جب گرے، وہیں جمع کریں۔‘‘ پُرجوش اور یاد رہ جانے والے پیغام کے ذریعے یہ ترانہ ملک بھر کے شہریوں کو بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور ’’جل سنچیہ‘‘ کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

 

पकड़ें हम, पकड़ें हम, बारिश का पानी,
लिखें हम, लिखें हम, एक नई कहानी।

 

یہ ترانہ ایک سادہ لیکن پُراثر خیال کو اجاگر کرتا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بارش کے پانی کو جمع کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہو سکتی۔ پانی کے دیرپا تحفظ کا مقصد اسی وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب ہر شہری،کنبہ، برادری، ادارہ، مقامی ادارہ اور صنعت اس کوشش میں فعال طور پر شریک ہو۔

’’جل سنچیہ جن بھاگیداری‘‘ کا مقصد پانی کے تحفظ کو محض ایک پروگرام کی بجائے عوام کی قیادت میں چلنے والی ایک تحریک میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کے تحت بارش کے پانی کو جمع کرنے اور زیرِ زمین پانی کی سطح کو دوبارہ بہتر بنانے والے ڈھانچوں کی تعمیر اور بحالی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جبکہ ملک کے مستقبل کے لیے پانی کے تحفظ کی کوششوں میں ’’جن بھاگیداری‘‘ کو مرکزی حیثیت دی جاتی ہے۔

اس ترانے کا مقصد وزیر اعظم کے پیغام کو ہر گاؤں، قصبے، اسکول، ادارے اور گھر تک پہنچانا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو پانی کے تحفظ کا سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ شہریوں کو یاد دلاتا ہے کہ آج بارش کے پانی کے محفوظ کیے گئے ہر قطرے سے زیرِ زمین پانی کے ذخائر مضبوط ہوں گے، برادریاں زیادہ مضبوط اور قدرتی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنیں گی اور پانی کے محفوظ مستقبل کی بنیاد پڑے گی۔

وزارتِ جل شکتی ملک بھر کے شہریوں سے اس تحریک میں شامل ہونے اور ترانے کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے کی اپیل کرتی ہے کہ بارش جہاں گرے، جب گرے، وہیں اس کے پانی کو محفوظ کرکے اور پانی کے تحفظ کو عادت اور طرزِ زندگی کا حصہ بناکر، بھارت ’’جل سنچیہ‘‘ کو ’’جن بھاگیداری‘‘ سے تقویت پانے والی حقیقی عوامی تحریک میں تبدیل کر سکتا ہے۔

ترانہ دیکھیں:   https://youtu.be/NBkodAkSKoE

 

Catch the Rain – Where It Falls, When It Falls

जल संचय को जन आंदोलन बनाएंहर बूंद बचाएं, भविष्य सुरक्षित बनाएं।

 

********

 (ش ح ۔ش ب  ۔ج ا )

U. No.3612

 


(ریلیز آئی ڈی: 2310734) وزیٹر کاؤنٹر : 5