راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
کیپ ٹاؤن میں 12 سے 19 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2026 8:06PM by PIB Delhi
جناب ہری ونش، معزز ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد 12 سے 19 ستمبر 2026 تک جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے والی 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) میں شرکت کر رہا ہے۔
ہندوستانی پارلیمانی وفد میں جناب سی سدانندن ماسٹر، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا؛ ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ جناب وشنو دت شرما، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ جناب سدھیر گپتا، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ جناب کرشنا پرساد تنیٹی، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ محترمہ رچنا بنرجی، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا اور جناب پی سی موڈی، سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا شامل ہیں۔
کانفرنس میں ہندوستان کی ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز مجالس کے 32 پریزائیڈنگ افسران اور 18 سکریٹری بھی شرکت کر رہے ہیں، جو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ارکان ہیں۔
جناب ہری ونش، معزز ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، آج کیپ ٹاؤن پہنچے اور قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ انجیلا تھوکوزائلے دیدیزا، جنوبی افریقہ کی نیشنل کونسل آف پروونسز کی ڈپٹی چیئرپرسن محترمہ پوبالان گووندر اور قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ اینیلی لوٹریٹ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی پارلیمانی دلچسپی کے امور پر خیالات کے تبادلے اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قریبی اور دیرینہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم ہوا۔
اس کے علاوہ، ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا نے دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور سی پی اے سے متعلق مختلف امور پر ہندوستان کے خیالات اور نقطہ ہائے نظر کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔
کانفرنس کے دوران دولت مشترکہ کی قانون ساز مجالس سے متعلق عصری اہمیت کے حامل مختلف امور پر چھ اہم ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ جناب ہری ونش 69ویں سی پی سی کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس کا موضوع ہے: ”دولت مشترکہ کے لیے قیادت کے نئے مواقع: جمہوریت اور بین الاقوامی قانون کو مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی اقدام“۔
ہندوستانی پارلیمانی وفد کے ارکان، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز مجالس کے پریزائیڈنگ افسران اور دیگر نمائندگان کے ساتھ، کانفرنس کے دوران مختلف ورکشاپ، مکمل اجلاسوں اور جنرل اسمبلی کی غور و خوض کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔
69ویں سی پی سی میں ہندوستان کی شرکت دولتِ مشترکہ کے اندر پارلیمانی جمہوریت، قانون سازی میں تعاون اور بین پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مضبوط پارلیمانی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں بھی معاون ہے۔
ہندوستانی وفد آئندہ دنوں میں کانفرنس میں اپنی شرکت جاری رکھے گا، جس میں جنرل اسمبلی اور عصری عالمی و پارلیمانی اہمیت کے حامل امور پر منعقد ہونے والی مختلف ورکشاپس میں شرکت بھی شامل ہے۔


_20260915200859_a4db95.jpeg)
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 3609
(ریلیز آئی ڈی: 2310706)
وزیٹر کاؤنٹر : 4