سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے سائنسی تحقیق کو وسیع تر عوام تک پہنچانے کے لیے ایس اے آر اے ایل (سرل ) اے آئی کا استعمال کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2026 8:46AM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(سی ایس آئ آر- این آئی ایس ای پی آر) نے سائنس سے متعلق معلومات کو عام کرنے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک نیا قدم لیا ہے۔ مذکورہ ادارے نے سرل اے آئی کا استعمال شروع کیا ہے۔ سرل اے آئی نئی دہلی میں انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کی ایک پہل ہے، جس کے ذریعے اس کے جرائد میں شائع ہونے والی تحقیقی معلومات کو دلچسپ اور عام فہم ویڈیوز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
مذکورہ پہل سائنس اور تحقیق کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی ترجیح کے عین مطابق ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے عز ت مآب وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حال ہی میں اداروں کو سرل اے آئی کے استعمال کی ترغیب دی ہے، جس کے بعد سی ایس آئی آر- این آئی ایس ای پی آر اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے والے نمایاں اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس ای پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا وانی رایاسم کی قیادت میں ادارہ سائنس سے متعلق معلومات کی رسائی اور اثرات کو وسیع کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے امکانات کو فعال طور پر دریافت کر رہا ہے۔ اسی کوشش کے تحت این آئی ایس ای پی آر نے حال ہی میں سرل اے آئی پر عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں جرائد کے مدیران اور محققین سمیت 90 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس ای پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا وانی رایاسم نے کہا، ‘‘سائنسی علم اس وقت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جب وہ تحقیقی برادری سے کہیں آگے بھی پہنچے۔ سرل اے آئی جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے سی ایس آئی آر- این آئی ایس ای پی آر ہندوستانی تحقیق کو زیادہ قابل رسائی بنانے اور اسے وسیع تر اور متنوع سامعین تک پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔’’
اس پہل کو انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن(اے این آر ایف) کی جانب سے سائنسی علم کو وسیع پیمانے پر عام کرنے اور تحقیق کو معاشرے کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر دی جانے والی توجہ سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔ این آئی ایس ای پی آر کے دورے کے دوران اے این آر ایف کے سی ای او ڈاکٹر شیو کمار کلیانارامن نے شائع شدہ تحقیقی مقالوں سے مختصر ویڈیوز تیار کرنے کے لیے سرل اے آئی کی افادیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر شیو کمار نے ادارے کو پیچیدہ سائنسی تحقیق کو آسان بنانے اور اسے عام لوگوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے سرل اے آئی کو بطور ایک وسیلہ استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ اے این آر ایف کے سی ای او ڈاکٹر شیو کمار کلیانارامن نے کہا، ‘‘تحقیق کی اشاعت پر اس کا سفر ختم نہیں ہونا چاہیے۔ سرل اے آئی جیسے وسائل محققین اور اداروں کو اپنے کام کو مقالوں سے آگے لے جانے، اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے اور ہندوستانی تحقیق کے اثرات کو مزید وسیع کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔’’
مذکورہ پہل کا مقصد سائنسی تحقیق کو در یافت کرنا، ا سمجھنا اور دوسروں تک خاص طور پر طلبہ اور عام لوگوں تک پہنچانے کو آسان بنانا ہے، یہ ویڈیوز ایک مخصوص یوٹیوب پلے لسٹ کے ذریعے دستیاب کرائی جا رہی ہیں (یوٹیوب پلے لسٹ لنک- https://www.youtube.com/playlist?list=PLb4FmdATtzOs)، جس سے تحقیقی مقالوں کے روایتی طریقے سے ہٹ کر تحقیق کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے کے لیے ایک اضافی ڈیجیٹل ذریعہ فراہم ہوگا۔
***
ش ح۔ ش م۔رض
U-3553
(ریلیز آئی ڈی: 2310321)
وزیٹر کاؤنٹر : 10