وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چھٹی آل انڈیا سرکاری زبان کانفرنس اور ہندی دیوس کے موقع پر ڈی ایف ایس کو 2025-26 کے لیے ’راج بھاشا کیرتی‘ میں پہلا انعام ملا


یہ ایوارڈ 2025-26 کے دوران سرکاری زبان ہندی کے مؤثر نفاذ اور اختراعی کامیابیوں کے اعتراف میں دیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2026 7:28PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات کو سال 2025-26 کے دوران سرکاری زبان کے شعبے میں بہترین نفاذ اور اختراعی کامیابیوں کے اعتراف میں ’راج بھاشا کیرتی‘ کے تحت پہلا انعام دیا گیا۔ یہ انعام 300 سے کم اہلکاروں والی وزارتوں/ محکموں کے زمرے میں دیا گیا ہے۔

 

یہ ایوارڈ وزارت داخلہ کے محکمۂ سرکاری زبان کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی زیر صدارت منعقدہ چھٹی آل انڈیا سرکاری زبان کانفرنس اور ہندی دیوس کے موقع پر پیش کیا گیا۔ یہ کانفرنس 14 تا 15 ستمبر 2026 کو نوی ممبئی کے واشی میں واقع سڈکو نمائش مرکز میں منعقد ہوئی۔

 

 

محکمہ مالیاتی خدمات کی جانب سے یہ باوقار ایوارڈ مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون سے جناب ہری ہر مشرا، ایڈیشنل سکریٹری نے حاصل کیا۔ ملک بھر سے مختلف وزارتوں/ محکموں اور سرکاری زبان کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

سرکاری زبان کے محکمے کی جانب سے عطا کیا جانے والا یہ ایوارڈ محکمہ مالیاتی خدمات کو سال 2025-26 کے دوران سرکاری زبان ہندی کے مؤثر نفاذ، مؤثر استعمال اور اختراعی کامیابیوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ یہ باوقار اعزاز سرکاری زبان کے مؤثر نفاذ، محکمہ میں ہندی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی اور سرکاری کام کاج میں ہندی کے اختراعی اور تخلیقی استعمال کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی قابل ذکر کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

                                               ************

 

ش ح۔ ف ش ع

14-09-2026

                                                                                                                                       U: 3445

 


(ریلیز آئی ڈی: 2310256) وزیٹر کاؤنٹر : 5