سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 1033 قومی شاہراہ ہیلپ لائن کو جدید بنائے گا
نیا نظام قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو ہنگامی حالات، گاڑی خراب ہونے اور شاہراہ سے متعلق دیگر مسائل کے دوران تیز تر مدد فراہم کرنے میں معاون ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 5:29PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں کو تیز تر اور بہتر مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی موجودہ 1033 قومی شاہراہ ہیلپ لائن کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جدید بنائی جانے والی 1033 ہیلپ لائن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، حقیقی وقت میں مقام کا پتہ لگانے اور اسمارٹ ہنگامی ردعمل کے نظام جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ ان اصلاحات سے 1033 قومی شاہراہ ہیلپ لائن کو کال کرنے والوں کے مقام کی شناخت کرنے، مختلف ہندوستانی زبانوں میں کال کو سمجھنے اور متعلقہ مقام پر زیادہ تیزی سے مناسب مدد پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انسانی آپریٹرز کا کردار بھی بدستور اہم رہے گا، خاص طور پر ہنگامی حالات میں جہاں انسانی سمجھ بوجھ اور فیصلہ سازی ضروری ہوتی ہے۔
ہیلپ لائن نمبر 1033چوبیس گھنٹے مدد فراہم کرتی ہے
ہیلپ لائن نمبر 1033 جو 2018 میں شروع کی گئی تھی ،یہ ہفتے کے ساتوں دن، چوبیس گھنٹے دستیاب رہتی ہے۔ یہ قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو درج ذیل امور میں مدد فراہم کرتی ہے:
- طبی ہنگامی حالات۔
- گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد۔
- ایمبولینس، کرین اور گشتی گاڑیوں کی مدد۔
- ٹول پلازہ اور فاسٹ ٹیگ سے متعلق مسائل۔
- قومی شاہراہوں پر سفر کے دوران پیش آنے والے دیگر مسائل۔
یہ ہیلپ لائن اس وقت 1.46 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ طویل قومی شاہراہوں کا احاطہ کرتی ہے اور روزانہ تقریباً 15,000 کال موصول ہوتی ہیں۔ یہ متعدد زبانوں میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
نئے نظام سے کیا بہتری آئے گی؟
نیکسٹ جنریشن 1033 پلیٹ فارم کا مقصد درج ذیل سہولیات فراہم کرنا ہے:
- تیز تر مدد: کال موصول کرنے اور مطلوبہ مقام پر مدد پہنچانے کے لیے بہتر نظام۔
- مقام کی شناخت: کال کرنے والے کے مقام کی بر وقت نشاندہی، تاکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ سکیں۔
- کثیر لسانی سہولت: مصنوعی ذہانت کی مدد سے مختلف بھارتی زبانوں میں فون کال کا جواب دینے کی سہولت۔
- اسمارٹ ڈسپیچ: ذہین نظام کے ذریعے موزوں ترین ایمبولینس، کرین یا گشتی گاڑی کی شناخت اور اسے موقع پر روانہ کرنا۔
- پیشگی اطلاعات: قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو حادثات اور دیگر اہم واقعات سے متعلق بروقت معلومات اور الرٹ فراہم کرنا۔
- بہتر تال میل: ہیلپ لائن، ہنگامی خدمات اور قومی شاہراہوں کے آپریشنز سے متعلق ٹیموں کے درمیان بہتر تال میل۔
بھارتی قومی شاہراہوں کے انتظام کی کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل)، جو بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے زیر سرپرستی قائم کمپنی ہے، نے اگلے سلسلے کی1033 ہیلپ لائن اور کال سینٹر کی تیاری، ڈیزائن، تنصیب، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے کمپنیوں اور کنسورشیمز سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس اقدام کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، چوبیس گھنٹے کال سینٹر چلانے اور ہنگامی صورت حال میں فوری امداد فراہم کرنے کی خدمات میں مہارت ضروری ہے۔ نقل و حمل اور سواری کی خدمات، رسد و ترسیل، فوری ترسیل، عوامی تحفظ، کمپیوٹر کے ذریعے امدادی کارروائیوں کی روانگی، مصنوعی ذہانت پر مبنی صوتی ٹیکنالوجی اور بھارتی زبانوں میں آواز کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو اس عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
نئے پلیٹ فارم کی تیاری میں صنعت سے تجاویز حاصل کرنا
آئی ایچ ایم سی ایل ، صنعت کے ماہرین سے تجاویز اور تکنیکی معلومات حاصل کرے گی تاکہ ایک قابل اعتماد، وسعت پذیر اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق نظام تیار کیا جا سکے۔ ضروریات کو حتمی شکل دیتے وقت صنعت میں رائج بہترین طریقوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
امید ہے کہ اپ گریڈ کی گئی 1033 ہیلپ لائن سے قومی شاہراہوں پر شہریوں کو تیز تر، بہتر تال میل کے ساتھ اور زیادہ سہولت کے ساتھ امداد فراہم کی جا سکے گی۔ ٹیکنالوجی کو انسانی تعاون کے ساتھ مربوط کرکے، این ایچ اے آئی کا مقصد ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حفاظت اور سفر کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
***
ش ح۔ع و ۔ ع د
U-No. 3439
(ریلیز آئی ڈی: 2310200)
وزیٹر کاؤنٹر : 9