بھارتی چناؤ کمیشن
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار تین روزہ دورے پر بھوٹان روانہ
بھوٹان کا قومی یوم رائے دہندگان اور انتخابی تعاون ایجنڈے میں شامل
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار کے دورہ ٔبھوٹان کے دوران ہندوستان-بھوٹان انتخابی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 5:32PM by PIB Delhi
- ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار 14 سے 16 ستمبر 2026 تک مملکت بھوٹان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
- اس دورے کے دوران جناب گیانیش کمار آج 14 ستمبر 2026 کو تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ سے ملاقات کریں گے۔
- اس دورے کا ایک اہم پروگرام 15 ستمبر 2026 کو پارو میں واقع جگمے سنگے وانگچک اسکول آف لا میں بھوٹان کے قومی یوم رائے دہندگان کی تقریب میں شرکت ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر مہمان خصوصی ہوں گے۔
- 16 ستمبر 2026 کو جناب گیانیش کمار تھمپو میں بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھوٹان کے اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
- یہ دورہ ہندوستان کے الیکشن کمیشن اور بھوٹان کے الیکشن کمیشن کے درمیان مسلسل تعاون کی بنیاد پر دونوں اداروں کے قریبی باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
*****
ش ح۔ م ح۔ش ت
U.No.3438
(ریلیز آئی ڈی: 2310188)
وزیٹر کاؤنٹر : 14