امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوتنترتا سینک سمان یوجنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 3:43PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ سوتنترتا سینک سمان یوجنا  چلارہی ہے ، جو مجاہدین آزادی اور ان کے اہل خانہ میں اہل افراد کو پنشن فراہم کرنے کی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی سمان پنشن صرف ان مجاہدین آزادی کو دی جاتی ہے جو اسکیم کے تحت مقررہ اہلیت کے معیار اور ثبوت سے متعلق تقاضوں کو پورا کرتے ہوں اور متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے اس کے لیے درخواست دیں۔ موجودہ وقت میں اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی کل تعداد 12,898 ہے، جن میں 1,553 مجاہدین آزادی اور 11,345 اہل زیر کفالت افراد شامل ہیں۔

سوتنترتا سینک سمان یوجنا کے تحت مستفید ہونے والوں کی ریاست  کے لحاظ سے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے  تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

سوتنترتا سینک سمان یوجنا کے تحت مجاہدین آزادی اور ان کے اہل شریک حیات/بیٹیوں کو دی جانے والی پنشن کی رقم ضمیمہ-II میں دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت مجاہدین آزادی کے لیے مقرر کردہ دیگر فوائد، رعایتوں اور استحقاق کی تفصیلات ضمیمہ-III میں دی گئی ہیں۔

سوتنترتا سینک سمان یوجنا مرکزی شعبے کی اسکیم ہے۔ اسکیم کو ایک مالیاتی کمیشن کی مدت سے دوسری مالیاتی کمیشن کی مدت تک جاری رکھنے کے وقت تیسرے فریق کے ذریعے اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق، 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے اسکیم کو جاری رکھنے کے وقت اس کا آخری تیسرے فریق کا جائزہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ذریعے دسمبر 2020 میں کیا گیا تھا۔

15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے بعد اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے تیسرے فریق کے جائزے کی ذمہ داری کوالٹی کونسل آف انڈیا(کیو سی آئی)نئی دہلی کو سونپی گئی ہے۔

اسکیم کے پالیسی رہنما خطوط کے تحت مہنگائی ریلیف (ڈی آر)میں سال میں دو مرتبہ اور بنیادی پنشن میں ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً نظرثانی کی گنجائش ہے۔ اسی کے مطابق، سوتنتریتا سینک سمان یوجنا کے تحت بنیادی پنشن میں آخری بار 15 اگست 2016 سے نظرثانی کی گئی تھی، جبکہ مہنگائی ریلیف( ڈی آر )میں یکم جولائی 2025 سے نظرثانی کی گئی۔

 

ضمیمہ-I

سوتنترتا سینک سمان یوجنا کے مستفیدین کی ریاست وار فہرست
(مجاہد آزادی/شریک حیات/بیٹی)

نمبر شمار

ریاست

 مجاہد آزادی

 شریک حیات

بیٹی

کل

1

تلنگانہ

606

2171

35

2812

2

مغربی بنگال

52

1171

689

1912

3

مہاراشٹر

153

1193

91

1437

4

بہار

196

778

12

986

5

تمل ناڈو

81

613

58

752

6

کرناٹک

68

543

109

720

7

کیرالہ

27

417

119

563

8

گوا

75

314

9

398

9

اتر پردیش

35

313

29

377

10

پنجاب

66

269

13

348

11

آسام

6

189

128

323

12

آندھرا پردیش

26

204

25

255

13

ہماچل پردیش

32

205

4

241

14

اوڈیشہ

11

187

35

233

15

ہریانہ

16

200

11

227

16

اتراکھنڈ

2

161

2

165

17

مدھیہ پردیش

14

102

13

129

18

گجرات

20

70

24

114

19

راجستھان

1

100

4

105

 

20

تریپورہ

1

65

32

98

21

جھارکھنڈ

7

75

11

93

22

چھتیس گڑھ

3

24

4

31

23

منی پور

2

5

4

11

24

میگھالیہ

0

5

3

8

25

میزورم

0

0

1

1

26

اروناچل پردیش

0

0

0

0

27

ناگالینڈ

0

0

0

0

28

سکم

0

0

0

0

کل

1500

9374

1465

12339

 

مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے سوتنتریتا سینک سمان یوجنا کے مستفیدین کی فہرست

(مجاہدین آزادی/شریک حیات/بیٹی)

نمبر شمار

مرکز کے زیر انتظام علاقہ

 مجاہد آزادی

شریک حیات

بیٹی

کل

1

جموں و کشمیر

32

267

67

366

2

دہلی

14

83

20

117

3

پڈوچیری

3

37

15

55

4

چنڈی گڑھ

2

8

1

11

5

انڈمان اور نکوبار جزائر

0

1

0

1

6

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

2

6

1

9

7

لداخ

0

0

0

0

8

لکشدیپ

0

0

0

0

کل

53

402

104

559

گرینڈ ٹوٹل (ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

1553

9776

1569

12898

 

ضمیمہ II

مجاہدین آزادی اور ان کے اہل شریک حیات/بیٹیوں کے لیے سوتنترتا سینک سمان یوجنا کے تحت پنشن کی رقم

 

نمبر شمار

مجاہدین آزادی کا زمرہ

پنشن کی رقم 15.08.2016 سے نافذ العمل(ماہانہ روپے)

01.07.2025 سے 56فیصد کے حساب سے مہنگائی  ریلیف (ماہانہ روپے)

پنشن کی کل رقم روپے میں (ماہانہ روپے)

انڈمان کے سابق سیاسی قیدی/  شریک حیات

30,000/-

16,800/-

46,800/-

2.

وہ مجاہدین آزادی  جنہیں برطانوی ہندوستان سے باہر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

28,000/-

15,680/-

43,680/-

3.

دیگر مجاہدین آزادی

/ شریک حیات بشمول آئی این اے

26,000/-

14,560/-

40,560/-

4.

منحصر والدین / اہل بیٹیاں (کسی بھی وقت زیادہ سے زیادہ 3 بیٹیاں)

50 فیصدرقم جو  مجاہدین آزادی  کے لیے قابل قبول ہوتی

50 فیصدرقم جو  مجاہدین آزادی  کے لیے قابل قبول ہوتی

50 فیصدرقم جو  مجاہدین آزادی  کے لیے قابل قبول ہوتی

اسکیم کے تحت مجاہدین آزادی کے لیے مقرر کردہ دیگر فوائد، رعایتوں اور استحقاق کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. مجاہدین آزادی اور ان کے شریک حیات کو اسی کلاس میں ایک ساتھی کے ساتھ دورنتو میں دوسری/تیسری اے سی اور راجدھانی، شتابدی اور جن شتابدی سمیت کسی بھی ٹرین میں فرسٹ کلاس/سیکنڈ اے سی میں تاحیات مفت ریلوے پاس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
  2. مجاہدین آزادی اور اہل زیر کفالت افراد کو مرکزی حکومت کی صحت خدمات کے تحت مفت طبی سہولیات اور سرکاری شعبے کے اداروں کے زیر انتظام اسپتالوں میں مفت طبی علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
  3. مجاہدین آزادی اور اہل زیر کفالت افراد کو ایک ساتھی کے ساتھ نئی دہلی میں واقع اسٹیٹ بھون میں کھانے سمیت مفت قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

 (ش ح ۔اک ۔م ذ)

U. No.3422


(ریلیز آئی ڈی: 2310155) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil