امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 3:39PM by PIB Delhi

ڈرگ لاء انفورسمنٹ ایجنسیز یعنی منشیات  سے متعلق قانون  کو نافذ کرنے والی ایجنسیاں ( ڈی ایل ای اے) ، منشیات اور نشہ آور اشیاء سے متعلق قانون ( این ڈی پی ایس ) 1985 کے تحت تنفیذی کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔ ان کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں منشیات کی ضبطی، مقدمات کا اندراج، گرفتاریوں، ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے، غیر قانونی کاشت کے خاتمے، مالیاتی تحقیقات اور منشیات و نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قانون ( پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ) 1988 کے تحت احتیاطی حراست کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ منشیات  سے متعلق قانون کو نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کو فراہم کردہ تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے ، تمام چار سطحوں پر مختلف متعلقہ فریقوں کو شامل کرتے ہوئے چار سطحی (اعلیٰ سطح، ایگزیکٹو، ریاستی اور ضلعی سطح) نارکو کوآرڈینیشن ( این سی او آر ڈی ) نظام کو ازسرنو تشکیل دے کر بین وزارتی اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ نظام مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی نگرانی، پیشگی ڈائیورزن کی روک تھام، منشیات کی مانگ میں کمی اور باز آباد کاری کے لیے تال میل کا ایک منظم اور ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں نفاذی کارروائیوں کے نتائج اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں بہتری آئی ہے۔ این سی او آر ڈی  ، اعلیٰ سطح، ایگزیکٹو، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر مسلسل فعال اور مؤثر طور پر کام کر رہا ہے۔ اب تک 10 اعلیٰ سطحی این سی او آر ڈی  اجلاس اور 7 ایگزیکٹو این سی او آر ڈی  اجلاس منعقد کیے جاچکے ہیں، جن میں پالیسی سازی کی رہنمائی، بین  وزارتی تال میل کو بہتر بنانے اور منشیات پر قابو پانے کے مجموعی نظام کا جائزہ لینے پر توجہ دی گئی۔ عملی سطح پر ملک بھر میں 272 ریاستی این سی او آر ڈی اجلاس اور 16,187 ضلعی این سی او آر ڈی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے نچلی سطح پر مربوط نفاذی کارروائی، خفیہ معلومات کا تبادلہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے رجحانات کی باقاعدہ نگرانی ممکن ہوئی ہے۔ ان اجلاسوں سے مختلف ایجنسیوں کے درمیان تعاون مضبوط ہوا ، مشترکہ کارروائیوں میں سہولت ملی اور مختلف ریاستوں میں سرگرم منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ہدفی کارروائیوں میں مدد ملی ہے۔اس کے علاوہ، این سی او آر ڈی  پورٹل بھی قائم کیا گیا ہے، جو منشیات اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) سے متعلق تمام معلومات کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور این سی او آر ڈی نظام کی چاروں سطحوں کے لیے مکمل نالج مینجمنٹ سسٹم ( کے ایم ایس ) کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ حکومت ہند کی جانب سے منشیات کے ناجائز استعمال کے خلاف چلائی جانے والی مہمات اور اقدامات سے متعلق معلومات کا ذخیرہ بھی ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ، حکومت نے ملک بھر میں انسداد منشیات ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف ) کے نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ فی الحال تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انسداد منشیات ٹاسک فورسز قائم کی جاچکی ہیں، تاہم مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ، ان کے دائرہ کار، ڈھانچے اور وسائل میں فرق ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مثالی ریاستی انسداد منشیات ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف ) کا خاکہ تیار کیا گیا ہے، جسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے جون  ، 2026 ء میں ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے جغرافیائی دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے  ، ملک بھر میں زونل دفاتر کی تعداد 13 سے بڑھا کر 30 کردی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے گورکھپور (اتر پردیش) ، سلی گوڑی (مغربی بنگال) ، اگرتلہ (تری پورہ) ، ایٹا نگر (اروناچل پردیش) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں 5 نئے زونل دفاتر قائم کیے گئے ہیں اور 12 موجودہ ذیلی زونز کو زونز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تمام 30 زونل دفاتر ضروری افرادی قوت کی منظوری کے ساتھ فعال ہیں۔ حال ہی میں پورٹ بلیئر (انڈمان و نکوبار جزائر) ، دیما پور (ناگا لینڈ) ، آئزول (میزورم) ، شملہ (ہماچل پردیش) ، شیلانگ (میگھالیہ) اور گینگٹوک (سکم) میں مزید 6 نئے زونل دفاتر قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے منشیات کے تعلق سےگرفتار ملزمان سے متعلق قومی مربوط ڈیٹا بیس ( این آئی ڈی اے اے این  - نِدان) کے نام سے ایک مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس نافذ کیا ہے، جسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم ( آئی سی جے ایس ) کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ نِدان پورٹل ملک بھر کی تمام منشیات قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے منشیات اور نشہ آور اشیاء سے متعلق قانون ( این ڈی پی ایس ) کے تحت ملزمان کا ڈیٹا مربوط کرتا ہے۔ اس میں شناختی تفصیلات، تصاویر، انگلیوں کے نشانات، مقدمے کی تفصیلات اور عدالت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ نِدان ، آل انڈیا ای-پریزنس اور این سی بی کے ڈیٹا بیس سے معلومات حاصل کرتا ہے۔ اس ڈیٹا بیس میں اس وقت این ڈی پی ایس  ایکٹ کے تحت گرفتار اور سزا یافتہ افراد سے متعلق تقریباً 9.50 لاکھ قابل تلاش ریکارڈ موجود ہیں۔ اس ڈیٹا بیس تک پولیس اسٹیشن کی سطح تک رسائی حاصل ہے اور ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس اور جرائم سے متعلق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں ( سی ایل ای اے ) کے مجاز صارفین بھی اس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نِدان تفتیشی ایجنسیوں کو ضمانت کی مخالفت کرنے، ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کرنے اور عادی مجرموں کی نگرانی میں سہولت اور مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  ، یہ منشیات اور نشہ آور اشیا ءکی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قانون ( پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ) 1988 کے تحت تجاویز تیار کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے، جس سے مربوط اور پیشگی نوعیت کی نفاذی کارروائی مزید مضبوط ہوتی ہے۔

ضمیمہ-I

  1. منشیات سے متعلق قانون  کو نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کی جانب سے منشیات کی ضبطی، مقدمات اور گرفتاریاں:

سال

ضبطی (کلوگرام میں )

معاملات

گرفتاری

2023 ء

13,89,725

1,09,546

1,32,954

2024 ء

13,30,600

96,930

1,22,224

2025 ء

12,40,984

1,48,063

1,83,675

 

  1. تمام ڈی ایل ای اے  کی طرف سے ادویات کو ضائع کرنا :

دوا (کلوگرام میں) /سال

2023 ء

2024 ء

2025 ء

کل مقدار

7,62,015

4,51,088

10,08,816

 

  1. تمام ڈی ایل ای اے  کی طرف سے پوست اور بھنگ کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کرنا :

سال

2023

2024

2025

پوست کی تباہی ( ایکڑ میں )

31,786

22,898

42,685

بھنگ کی تباہی ( ایکڑ میں )

23,694

37,336

38,219

 

  1. تمام ڈی ایل ای اے  کے ذریعے مالی تحقیقات اور جائیداد کی ضبطی :

سال

ایسے معاملات کی تعداد  ، جس میں پراپرٹی

منجمد/ ضبط کی گئی

جائیداد کی قیمت 

( منقولہ/ غیر منقولہ) منجمد/ ضبط

( کروڑ میں )

2023 ء

587

276

2024 ء

1053

666

2025 ء

1356

836

 

  1. تمام ڈی ایل ای اے  کی طرف سے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا :

سال

نظر بندی کے احکامات جاری کیے جانے کی تعداد

2023 ء

450

2024 ء

531

2025 ء

810

ماخذ: این سی بی

یہ معلومات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

.................. 

( ش ح ۔ م  م ۔ ع ا )

U. No. 3420

 


(ریلیز آئی ڈی: 2310093) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil