خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی نے برکس بازار میں محترمہ زہرا  پزشکیان کا  استقبال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 SEP 2026 7:34PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی نے نئی دہلی میں واقع نیشنل کرافٹس میوزیم میں منعقدہ برکس بازار میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی دختر محترمہ زہرا پزشکیان کا استقبال کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر موصوفہ نے کہا کہ انہیں مہمانوں کو بازار کی سیر کرانے ، اور برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے ذریعہ پیش کردہ مالا مال روایات، آرٹ،  فنکاری اور ثقافتی ورثہ ساجھا کرنے کا موقع حاصل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برکس بازار آرٹ، فنکاری اور ثقافتی روابط کا ایک خوبصورت جشن ہے جو برکس ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3356


(ریلیز آئی ڈی: 2309564) وزیٹر کاؤنٹر : 11