ٹیکسٹائلز کی وزارت
’’ڈیزائنر اٹیلئر‘‘ نمائش و فروخت یکم اکتوبر ، 2026 ء تک سی سی آئی سی میں جاری رہے گی
نمائش میں روایتی دست کاری اور جدید ڈیزائن کے ذریعے بھارت کی ٹیکسٹائل وراثت کو اجاگر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 5:20PM by PIB Delhi
’’ ڈیزائنر اٹیلئر‘‘ نمائش و فروخت، جس میں بھارت کی بھرپور ٹیکسٹائل وراثت، روایتی دست کاری اور جدید ڈیزائن کو یکجا کرنے والی ڈیزائنر تخلیقات پیش کی گئی ہیں، 12 ستمبر سے یکم اکتوبر ، 2026 ء تک سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز ایمپوریم، جواہر ویاپار بھون، جن پتھ، نئی دلّی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ نمائش صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
نمائش کا افتتاح آ ج مشترکہ طور پر ، حکومتِ ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے ڈی ڈی جی (ٹیکسٹائل) اور سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن ( سی سی آئی سی ) کے چیئرمین جناب اکھلیش کمار اور سی سی آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب بمل گوپالاچاری نے کیا۔ اس موقع پر سینئر افسران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

’’ ڈیزائنر اٹیلئر‘‘ کا مقصد ، بھارت کی بھرپور ٹیکسٹائل وراثت کو فروغ دینا اور ملک کی مختلف دست کاری روایات اور ثقافتی اقدار کی نمائندگی کرنے والی مستند ہینڈ لوم اور ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ نمائش کاریگروں اور بُنکروں کو اپنی اشیاء پیش کرنے اور صارفین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔
اس نمائش میں روایتی تکنیکوں، دیسی دست کاری اور جدید ڈیزائن کو یکجا کیا گیا ہے، جس میں باریک اور خوبصورت ہینڈ لوم کپڑے، روایتی پرنٹس، جدید طرز کے ملبوسات اور ڈیزائنر کلیکشن پیش کیے گئے ہیں۔ اس میں روایتی اور جدید فیشن کے شوقین افراد کے لیے مختلف اقسام کی اشیاء دستیاب ہیں۔
تہواروں اور آنے والے شادیوں کے موسم کے پیشِ نظر یہ نمائش شائقین کو ، منفرد بھارتی ٹیکسٹائل اور ہاتھ سے تیار کردہ ملبوسات دیکھنے اور خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جب کہ ملک کے بُنکروں، کاریگروں اور دست کاری سے وابستہ برادریوں کی حوصلہ افزائی اور مدد بھی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔۔ ۔
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )
U.No. 3351
(ریلیز آئی ڈی: 2309508)
وزیٹر کاؤنٹر : 15