وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 SEP 2026 11:16AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی۔ یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے گفت و شنید کی۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں شراکت داری اور استعداد سازی سمیت اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ ملاقات دسمبر 2025 میں وزیرِ اعظم مودی کے ادیس ابابا کے تاریخی دورے کی بنیاد پر آگے بڑھائی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورموں میں قریبی تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے 18ویں برکس سربراہی اجلاس میں ایتھوپیا کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا کی موجودگی نے عالمی جنوب کی اجتماعی آواز کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3337

 


(ریلیز آئی ڈی: 2309406) وزیٹر کاؤنٹر : 6