سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایس کے ایف ڈی سی رعایتی مالی معاونت اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے صفائی ستھرائی کے کارکنان کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں پیش پیش


کارپوریشن نے 3,365.93 کروڑ روپے منظوراور جاری کئے ہیں، جس سے قیام سے اب تک 6.10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے

کامیاب خود روزگار کی سرگرمیوں کیلئےفرد واحد کو 30 لاکھ روپے تک اور گروپس کو 75 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت دستیاب ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 SEP 2026 5:44PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت حکومت ہند کی مکمل ملکیت والی نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) ملک بھر میں صفائی کرمچاریوں ، فضلہ چننے والوں ، ہاتھ سے صفائی کرنے والے کارکنان اور ان پر انحصار کرنے والے افراد کے درمیان پائیدار ذریعہ معاش اور سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دے رہی ہے ۔

اپنی قرض پر مبنی اسکیموں کے تحت، این ایس کے ایف ڈی سی اہل مستفیدین کو قابلِ عمل خود روزگار اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے رعایتی شرحِ سود پر مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

انفرادی طور پر مستفید ہونے والے شخص کو 30 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے، جبکہ مستفیدین کے کسی گروپ کو 75 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جا سکتا ہے۔ قابلِ اطلاق شرحِ سود مالی معاونت کی نوعیت اور رقم کے لحاظ سے سالانہ 6 فیصد سے 9 فیصد تک ہوتی ہے۔ قرض کی واپسی کی مدت تین سے دس سال تک ہوتی ہے، جو قرض کی رقم اور متعلقہ اسکیم کی دفعات سے مشروط ہے۔

خواتین مستفیدین کو قابلِ اطلاق شرحِ سود میں 1 فیصد کی رعایت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق قسط کی بروقت ادائیگی پر مستفیدین کو مزید 0.5 فیصد کی رعایت بھی حاصل ہوتی ہے۔

قرض کی اسکیمیں متعلقہ ریاستی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے نامزد اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیز (ایس سی ایز) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ریجنل رورل بینکس (آر آر بیز) اور پبلک سیکٹر بینکس (پی ایس بیز) بھی ان اسکیموں کے نفاذ میں شامل ہیں۔

1.jpg

مالی معاونت کے علاوہ، این ایس کے ایف ڈی سی اپنے ہدفی گروپ کے فائدے کے لئے قرض سے ہٹ کر بھی مختلف پروگرام نافذ کرتا ہے۔ بیداری کیمپوں، ورکشاپس، ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات اور دیگر صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے مالی معاونت اور گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد روزگار کے حصول کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور مستفیدین کو زیادہ محفوظ، باوقار اور پائیدار روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

اپنے قیام سے 10 ستمبر 2026 تک، این ایس کے ایف ڈی سی نے اپنی چینلائزنگ ایجنسیوں کو 3,365.93 کروڑ روپے کے رعایتی قرضوں کی منظوری دے کر رقم تقسیم کی ہے، جس سے اپنے ہدفی گروپ کے 6,10,902 افراد مستفید ہوئے ہیں۔

اپنی مالیاتی اسکیموں، ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے این ایس کے ایف ڈی سی ملک بھر میں صفائی کارکنوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے سماجی شمولیت، معاشی خود انحصاری اور باوقار روزگار کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

24 جنوری 1997 کو ایک غیر منافع بخش کمپنی کے طور پر قائم ہونے والی این ایس کے ایف ڈی سی اکتوبر 1997 سے ایک اعلیٰ سطحی کارپوریشن کے طور پر کام کر رہی ہے، جو اپنے ہدفی طبقات کی مجموعی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف ہے۔ کارپوریشن خود روزگار، ہنرمندی کی ترقی، صلاحیت سازی اور سماجی خودمختاری کے لیے قرض پر مبنی مختلف اسکیمیں اور قرض سے ہٹ کر پروگرام نافذ کرتی ہے۔

این ایس کے ایف ڈی سی کا وژن دستی صفائی کی غیر انسانی روایت کے خاتمے اور صفائی کرمچاریوں، صفائی کارکنان اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کرنا ہے۔ اس کا مشن متبادل اور پائیدار روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ مستفیدہونےوالے گروپ کے افراد وقار، عزت اور فخر کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور معاشرے کے مرکزی دھارے کا اٹوٹ حصہ بن سکیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.3326


(ریلیز آئی ڈی: 2309264) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी