نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 11-12 ستمبر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 6:15PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 11-12 ستمبر 2026 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام گورنمنٹ کالج ، سلواسا میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کلیدی اداروں اور ترقیاتیمنصوبوں  کا بھی دورہ کریں گے، جن میں سوامی وویکانند ودیا مندر اور سلواسا میں نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دمن میں حال ہی میں افتتاح کیے گئے نمو اسپتال شامل ہیں۔

وہ اہم سیاحتی مقامات اور سمندر کے کنارے واقع اہم ترقیاتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے، جن میں دمن نائٹ مارکیٹ، رام سیتو سی فرنٹ اور نموپتھ سی فرنٹ شامل ہیں۔

 

*******

 

 (ش ح۔ع و۔ ن ع)

U- 3280

 


(ریلیز آئی ڈی: 2308842) وزیٹر کاؤنٹر : 7